لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کینسر اسپتال صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے لیے تیار ہے۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اسپتال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک میں پہلی بار صحت کے شعبے میں ایسی سہولت فراہم کی گئی ہے، جہاں کینسر کے مریضوں کا مکمل علاج ہوگا۔
Pakistan marks a historic milestone in healthcare with the development of its first state-of-the-art public cancer facility. The Nawaz Sharif Institute of Cancer Treatment and Research, Lahore, completed in record time, is set to transform cancer care across the country.… pic.twitter.com/CbKH7Vvm2e
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 1, 2026
انہوں نے کہاکہ اسپتال ایک ہی چھت تلے جامع علاج فراہم کرےگا، جہاں تمام سہولیات موجود ہوں گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک اسپتال نہیں بلکہ عوامی خدمات کے شعبے میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
کچھ روز وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، چیئرمین بورڈ اور سابق چیف سیکریٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید، اور سیکریٹری صحت عظمت محمود نے زیر تعمیر نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا دورہ کیا اور جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب لاہور میں قریباً 75 ارب روپے کی لاگت سے 915 بستروں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ قائم کررہی ہے۔

