راجستھان:بھارت کی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ یہ واقعہ جے پور میں اس وقت پیش آیا جب وہ رات گئے اپنے کام سے واپس گھر جا رہی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرشل کالیا کی گاڑی اچانک بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جا گری۔
مقامی افراد نے فوری طور پر مدد کرتے ہوئے گاڑی کو سیدھا کیا اور اداکارہ کو باہر نکال کر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا، تاہم شدید سر کی چوٹوں کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔م

