Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انسٹا گرام ڈاؤن، صارفین پریشان

      پاکستان میں 5G کا خواب حقیقت بننے کے قریب: 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فلم و ٹی وی کے نامور اداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کر گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:فلم و ٹی وی کے نامور اداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کر گئے۔
    شجاعت ہاشمی کے اہلخانہ کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علالت کے باعث زیر علاج تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمیہ میں ادا کی جائے گی۔
    اداکار شجاعت ہاشمی نے کئی دہائیوں تک شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے، وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کے نمایاں اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
    ڈرامہ سیریل وارث میں مولاداد کے کردار نے شجاعت ہاشمی کو گھر گھر مقبول بنا دیا تھا۔
    شجاعت ہاشمی نے 1970 کی دہائی میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنے فنی کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈرامے ’کہر‘ سے کیا۔
    ان کی پہلی پنجابی فلم چھڈ برے دی یاری 1975 میں ریلیز ہوئی۔ 1979 کی فلم خاک اور خون میں شجاعت ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا۔
    فلم وڈا خان اور دو ضدی میں شجاعت ہاشمی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ شجاعت ہاشمی نے متعدد پنجابی اور اردو فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ان کے  مشہور ڈراموں میں وارث ، زرد دوپہر ، رات کا پچھلا پہر ، رانی اور رضیہ اور کرچیاں سرفہرست تھے۔شجاعت ہاشمی نے فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    اداکاری کے شعبے میں خدمات پر شجاعت ہاشمی کو 1994 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔

     

    Related Posts

    "کیمرہ مین” شوہر  ،بغیر اجازت ویڈیو بنانے والے  کی دو ‘خفیہ’ بیویوں کا بھی پول کھل گیا!

    لکی مروت، پولیس وین کے قریب آئی ای ڈی دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید

    آپریشن غضب للحق،پاک افواج کے افغانستان میں فضائی حملے، دہشت گردوں کے چار ٹھکانے تباہ

    مقبول خبریں

    "کیمرہ مین” شوہر  ،بغیر اجازت ویڈیو بنانے والے  کی دو ‘خفیہ’ بیویوں کا بھی پول کھل گیا!

    مہاکمبھ کی ‘جادوئی آنکھوں’ والی مونالیزا فرمان خان کی ہو گئیں: کیرالہ میں پولیس پروٹیکشن میں بین المذاہب شادی!

    ”میناب لڑکیوں کا اسکول“ ٹوما ہاک میزائل کا نشانہ بنا، ہولناک غلطی بے نقاب، پینٹاگون کا اعترافِ جرم!

    ”جنگ تب ختم ہوگی جب میں چاہوں گا، تیل نیچے آئے گا“ ڈونلڈ ٹرمپ صدر امریکا

    فلم وٹی وی کے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    بلاگ

    ’’جے ویکھاں میں عملاں ولے’’ توفیق بٹ کا کالم

    ”جنگ کے اثرات“ میاں حبیب کا کالم

    سرحد پار سے صنعتی فضلے کا ریلا: راوی اور ستلج میں بڑھتی آلودگی، ‘آبی جنگ’ کی دستک ،وفاقی دارالحکومت کے 74 فیصد ندی نالے گندے نالوں میں تبدیل!

    ”پٹرول بم “ توفیق بٹ کا کالم

    ”رجیم چینج کا امریکی کھیل“میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.