Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

      ’ہواوے‘ کے نئے فولڈ ایبل سمارٹ فون ’پیورا ایکس میکس میں خاص کیا ہے؟

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا ایران مذاکرات کا تیسرادور بھی بلانتیجہ ختم،جنگ کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایران اور امریکا کے درمیان عمان کی ثالثی میں جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں بھی کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہ آسکی۔ اس سے قبل عمان میں ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ ختم ہوئے تھے۔
    سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جمعرات کے روز ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات منعقد ہوئے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے درمیان دو نشستیں ہوئیں، تاہم دونوں ملک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
    اس سے قبل منگل کو ہونے والے بالواسطہ مذاکرات بھی کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے تھے جس کے باعث خطے میں کشیدگی تاحال برقرار ہے۔
    عمانی وزیرِ خارجہ سید بدر البوسعیدی نے اس نشست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریق جلد اپنے اپنے دارالحکومتوں میں مشاورت کے بعد دوبارہ مذاکرات کےلیے بیٹھیں گے۔
    انہوں نے حالیہ نشست میں کسی حتمی پیش رفت یا بنیادی اختلافات کے خاتمے کی تصدیق نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے ویانا میں ہوں گے۔
    خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمانی وزیرِ خارجہ جمعے کو واشنگٹن میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر امریکی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
    ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات کے دوران کچھ امور پر اتفاق ہوا ہے جب کہ بعض معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا اگلا دور ایک ہفتے کے اندر ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ایک بار پھر امریکی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/02/tweeload_5tkr7qzb.mp4

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر امریکا جوہری اور غیر جوہری معاملات کو الگ کر دے تو ایران امریکا معاہدہ ممکن ہے۔ تاہم ٹرمپ انتظامیہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں مسلح گروہوں کی حمایت کو بھی مذاکرات کا حصہ بنانے کے لیے بضد ہے۔
    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کو کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام پر بات نہ کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ میزائل امریکا کو نشانہ بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
    اس سے قبل 19 فروری کو صدر ٹرمپ نے ایران کو 10 سے 15 دن میں معاہدہ کرنے کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ایسا نہ کیا گیا تو اس کا انجام بہت برا ہوگا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
    دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جس کا صاف مطلب یہی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔
    امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکیوں کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اس معاملے پر جلد کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو خطے میں وسیع جنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

    Related Posts

    ایران سے معاہدہ دستخط ہونے جارہا ہے، ٹرمپ اعلی امریکی عہدیداروں کی اسلام آباد آمد، ایرانی وفد جلد پہنچے گا

    سنگدل باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے 8 بچوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

    لبنان میں اسرائیلی فوجی کی جانب حضرت عیسیٰ کا مجسمہ توڑے جانے پر عالمی غم وغصہ

    مقبول خبریں

    ایران سے معاہدہ دستخط ہونے جارہا ہے، ٹرمپ اعلی امریکی عہدیداروں کی اسلام آباد آمد، ایرانی وفد جلد پہنچے گا

    سوشل میڈیا پر کروڑ پتی بننے کا خواب یا بڑا دھوکہ؟ ایرانی ریال منسوخ ہونے کا خطرہ: سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی پھنس گئے؛

    قیادت بے بس، کارکن بے قرار: مردان جلسے کے بعد پی ٹی آئی میں ‘لانگ مارچ’ کے لیے دباؤ بڑھ گیا؛ کیا قیادت کارکنوں کا اعتماد کھو رہی ہے؟

    راجستھان، افتتاح سے پہلے ہی بھارتی آئل ریفائنری نذر آتش، مودی کا دورہ منسوخ

    عوام کی کمر ٹوٹ گئی! گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ؛ فی کلو قیمت 590 روپے تک جا پہنچی،

    بلاگ

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.