Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سوشل میڈیا پر کروڑ پتی بننے کا خواب یا بڑا دھوکہ؟ ایرانی ریال منسوخ ہونے کا خطرہ: سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی پھنس گئے؛

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی / کوئٹہ: پاکستان کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال (IRR) کی قدر میں اچانک کئی گنا اضافے نے جہاں ایک طرف ہلچل مچا دی ہے، وہیں اب ہزاروں مڈل کلاس پاکستانیوں کے لیے یہ ایک ڈراؤنا خواب بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جن شہریوں نے لاکھوں روپے کے ریال خریدے تھے، اب وہ مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کی وجہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔
    قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ: 2500 سے 10,000 کا سفر
    مارکیٹ ذرائع کے مطابق، چند ہفتے قبل تک ایرانی ریال کا ایک بنڈل یعنی ایک کروڑ ریال (10 ملین IRR) محض 2,500 روپے میں دستیاب تھا۔ تاہم، حالیہ علاقائی کشیدگی اور سرحد پار تجارت میں اضافے کی افواہوں کے باعث اس کی قیمت اچانک 7,000 سے 10,000 روپے تک جا پہنچی۔ اس اچانک اضافے کو دیکھ کر بڑی تعداد میں عام شہریوں نے اپنی جمع پونجی ایرانی ریال خریدنے میں لگا دی۔
    صورتحال اس وقت سنگین ہوئی جب قیمتیں عروج پر پہنچنے کے بعد مارکیٹ میں خریدار غائب ہو گئے۔
    ملک بھر کے بڑے فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز نے اب ایرانی ریال واپس لینے یا خریدنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
    ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایرانی ریال کی عالمی سطح پر کوئی قدر نہیں ہے اور پاکستان میں اس کی قیمت محض ‘سٹہ بازی’ (Speculation) کی بنیاد پر بڑھی تھی۔ اب مارکیٹ میں طلب ختم ہو چکی ہے، اس لیے وہ مزید ریال نہیں خرید سکتے۔
    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ایرانی ریال کی مانگ میں اضافے کی دو بڑی وجوہات تھیں:
    بارڈر ٹریڈ: پاکستان اور ایران کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات اور خوراک کی غیر رسمی تجارت میں ریال کا استعمال۔
    یہ توقع کی جا رہی تھی کہ پاک-ایران تعلقات میں بہتری سے ریال کی قدر مزید بڑھے گی، جسے سٹہ بازوں نے خوب اچھالا۔
    معروف ایرانی صحافی جون حسین نے بھی پاکستانی شہریوں کو ایرانی کرنسی خریدنے سے منع کیا ہے اور کہا ہے کہ شائد ایران موجودہ کرنسی منسوخ کردے۔

    ایرانی صحافی جون حسین پاکستانیوں کو ایرانی کرنسی خریدنے سے منع کررہے ہیں۔ کیونکہ اس سے نقصان ہوگا۔ اگر ایران سے امریکی پابندیاں ہٹالی جائیں تو بھی کرنسی جلد اوپر نہیں جائے گی۔ اور اس وقت کرنسی اتنی زیادہ ڈی ویلیو ہے کہ ایران شاید نئی کرنسی لے آئے۔pic.twitter.com/XmA3opmiOa

    — Shahid Abbasi (@ShahidabbasiPk) April 20, 2026


    ایکسچینج ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی ریال دنیا کی کمزور ترین کرنسیوں میں سے ایک ہے، اس میں طویل مدتی سرمایہ کاری خودکشی کے مترادف ہے۔
    غیر منظم مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر ایرانی ریال کے جعلی نوٹوں کی گردش کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے ڈیلرز نے اس کا لین دین بند کر دیا ہے۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے 8 سے 10 ہزار روپے میں ایک کروڑ ریال خریدے ہیں، وہ اب اسے کوڑیوں کے دام بیچنے پر مجبور ہو سکتے ہیں کیونکہ اوپن مارکیٹ میں خریداروں کا فقدان ہے۔
    کراچی اور لاہور سمیت بڑے شہروں کے منی چینجرز کے باہر شہریوں کا رش دیکھا گیا جو اپنے ریال بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ڈیلرز کی جانب سے "ناٹ ٹیکنگ بیک” (Not taking back) کے بورڈز نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔.

    Related Posts

      عوام کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ، ’وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم‘ کا باقاعدہ آغاز 16 ستمبر سے ہوگا

     بی جے پی کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

    بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے: یو سی سی پر اسد الدین اویسی کا شدید ردِعمل

    مقبول خبریں

      عوام کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ، ’وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم‘ کا باقاعدہ آغاز 16 ستمبر سے ہوگا

     بی جے پی کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

    بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے: یو سی سی پر اسد الدین اویسی کا شدید ردِعمل

      کنگن پور: ایمبولینس اور لوڈر رکشے میں خوفناک تصادم، ڈرائیور اور بزرگ خاتون جاں بحق

     عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.