لاہور: سینئر صحافی اور ایڈیٹر زمانہ اخبار صابر بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب پولیس کے ہر جوان اور افسر کو سوشل میڈیا پر ایکٹو ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے
صابر بخاری کے مطابق ایک سیاسی پارٹی جس کے ورکر ا ور ہمدرد سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں کے بیانئیے کا مقابلہ کرنے کے لئے پنجاب پولیس کو ٹاسک دیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس کو حیران کن حکم دے دیا گیا
چیف ایڈیٹر زمانہ نیوز صابر بخاری کا اہم انکشاف pic.twitter.com/frmgBjtwOc
— Sabir Bukhari (@bukhariaims) February 6, 2026
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس ( سابق ٹویٹر) پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں ان کا کہناہے کہ پولیس افسران اور جوانوں پر ایک اور مشکل آ پڑی ہے۔ انہیں احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ہر جوان اور افسر سوشل میڈیا فیس بک ٹویٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنائے،جہاں وہ ادارے کی بہتری کے لئے اور حکومت کی حمایت میں پوسٹیں کرے گااور جہاں کمنٹس کی ضرورت درپیش ہوگی وہاں اپنے کمنٹس بھی پوسٹ کرے گا۔ ان کاکہناتھا کہ کیونکہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پر بیانیہ مضبوط ہے،اور اسے کاؤنٹر کرنے کے لئے یہ قدم اٹھانا پڑا ہے

