لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی وجہ سے بسنت کے حوالے سے تمام پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ‘سانحہ اسلام آباد کے پیش نظر میں بسنت کے حوالے سے کل شیڈول تمام سرگرمیاں منسوخ کر رہی ہوں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘لبرٹی اسکوائر پر شیڈول میگا بسنت شو بھی منسوخ ہوگا’۔
In the wake of the Islamabad tragedy, I am cancelling all my Basant-related activities that were scheduled for tomorrow. The mega Basant show at the Liberty Square also stands cancelled.
P.S: It is imperative that the nation remains united against the Khwarji menace and their…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 6, 2026
مریم نواز نے کہا کہ ‘یہ ضروری ہے کہ قوم خوارج کے ناسور اور ان کے ہمدردوں کے خلاف متحد رہے اور ان کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتیں اور ملک کے دفاع میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانے سے شانہ ملا کر کھڑے رہیں’۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 6 فروری سے 8 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کرتے ہوئے 7 فروری کو لبرٹی چوک لاہور میں مرکزی پروگرام کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے لاہور سمیت صوبے کے شہریوں کو شرکت کی دعوت دی تھی۔

