Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر: ایف بی آر نے سمارٹ واچز اور بینڈز کی کسٹمز ویلیو بڑھا دی، قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

      سوشل میڈیا پابندیاں: قومی سلامتی یا اظہارِ رائے پر دباؤ؟ڈیجیٹل ترقی کے خواب کو کن خطرات کا سامنا؟

      8 مئی سے انسٹا گرام کی دنیا تبدیل،ہوشیار! آپ کے پرائیویٹ میسجز اب ’خفیہ‘ نہیں رہے

      سستا ایندھن، جدید ٹیکنالوجی: چیری ماسٹر کا پاکستان میں 13 نئے ماڈلز اور الیکٹرک گاڑی ‘کیو کیو’ لانے کا اعلان

      روبوٹ بنا مسافر طیارے کی ایک گھنٹہ تاخیر کا باعث

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پتنگیں نہیں خوشیاں اڑ رہی ہیں،بسنت منائیں ذمہ داری اورحفاظت کے ساتھ، مریم نواز شریف وزیراعلیٰ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:لاہور میں تین روزہ بسنت میلے کے بھرپور آغاز پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’شہری اپنی پریشانیاں بھلا کر نیلے آسمان میں اُڑتی پتنگوں اور خوشیوں پر توجہ دیں، کیونکہ آج لاہور میں صرف پتنگیں نہیں بلکہ خوشیاں اُڑ رہی ہیں۔‘
    جمعے کو اپنے بیان میں مریم نواز نے ’زندہ دلانِ لاہور کا شکریہ‘ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسنت کی خوشیاں منائیں، حکومت آپ کے ساتھ ہے۔
    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خوشی کے ہر لمحے میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شریک کریں۔
    وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کو پنجاب کا ثقافتی ورثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے، تاہم بسنت کے تہوار پر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔‘
    انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ موٹرسائیکل کے بجائے ہر روٹ پر فراہم کی جانے والی مفت پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں۔
    ’عوام کی مفت آمدورفت کے لیے تینوں دن 419 بسیں دستیاب ہوں گی، جبکہ بسنت کے موقع پر 60 ہزار سے زائد فری رائیڈز فراہم کی جائیں گی۔‘انہوں نے بتایا کہ ’اورنج لائن میٹرو ٹرین میں 25 سیٹ مسافروں کو مفت سفر کی سہولت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ میٹرو بس، فیڈر بسیں اور گرین بسیں بھی مفت سفر کی سہولت مہیا کریں گی۔ چھ ہزار یینگو رکشوں پر بھی فری رائیڈ دی جائے گی۔‘
    وزیراعلیٰ نے عوام پر زور دیا کہ حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور صرف مقررہ سائز اور معیار کے مطابق پتنگیں اور ڈور استعمال کی جائیں۔
    انہوں نے خبردار کیا کہ ممنوعہ ڈور کے استعمال پر بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ پتنگ بازی کے لیے دھاتی تار، تندی، بلٹ پروف مٹیریل اور چرخی کا استعمال غیر قانونی قرار دیا گیا ہے، جبکہ سول ایوی ایشن کے علاقوں میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
    مریم نواز نے واضح کیا کہ موٹرسائیکل اور موٹرسائیکل رکشوں پر سیفٹی راڈز کا استعمال لازمی ہوگا۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ رجسٹرڈ مینوفیکچررز، سیلرز اور دکانداروں سے کیو آر کوڈ لگی ڈور اور پتنگیں ہی خریدی جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ عوام، بالخصوص بچوں کی خوشیوں کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں اور ڈور اور پتنگیں مہنگی فروخت نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ بسنت کے موقع پر عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے، جبکہ تحفظ کے لیے ہر تحصیل میں 15 محکموں پر مشتمل کوئیک رسپانس ٹیمیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔
    مریم نواز نے کھلی چھتوں پر پتنگ بازی کے دوران خصوصی احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر چھت پر منڈیر موجود نہ ہو تو اطراف میں کم از کم نائیلون کی ڈور ضرور باندھی جائے۔ حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی میں کھلی چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔‘
    انہوں نے مزید بتایا کہ بسنت کے موقع پر تھرمل ڈرونز کے ذریعے نگرانی جاری رہے گی۔ پولیس، ٹریفک وارڈنز، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے عوام کی مدد کے لیے موجود ہوں گے، شہری بھرپور تعاون کریں۔
    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ بسنت کا تہوار خوشی، ذمہ داری اور حفاظت کے ساتھ منایا جائے

    Related Posts

    معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر صوابی میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد

    ہنگورجا، نوجوان کی پراسرار گمشدگی، اہلِ خانہ کا پریس کلب کے باہر احتجاج

    سیالکوٹ:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام "معرکہ حق” کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر تقریب

    مقبول خبریں

    شکیرا کے بعد ڈانسنگ کوئین نورا فتیحی کا اعزاز

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

    روس نے یوکرین جنگ خاتمے کا اشارہ دیدیا، پیوٹن زیلنسکی ملاقات جلد ہوگی،ایران معاہدہ ہوسکتاہے، روسی صدر

    معرکہ حق عظیم فتح، دنیا میں آج پاکستان کے دوستوں کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    بلاگ

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    سچ، قانون اور انصاف، دو معاشروں کی سوچ کا فرق بے نقاب، پنجاب پولیس کا افسر حیران

    ہنٹا وائرس اور ایران۔امریکا جنگ: پاکستان کے لیے ایک خاموش مگر سنگین خطرہ

    کیا واقعی ایران نے 16 امریکی فوجی تنصیبات کو مفلوج کر دیا؟ — اندرونی کہانی

    کیا پاکستان میں مارشل لا قریب ہے؟ — ایک محتاط مگر واضح تجزیہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.