لاہور:حکومتِ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق بسنت کے موقع پر 132 پنجابی گانے لگانا ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے پر مقدمہ درج ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق حکومتِ پنجاب نے فحش قرار دئیے گئے ممنوع گانوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے لہذا بسنت کے موقع پر یہ 132 پنجابی گانے لگانے سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے والے پر مقدمہ درج ہو گا جبکہ ضمانت بھی بسنت کی چھٹیوں کے بعد ہوگی ۔
نوٹیفکیشن اور گانوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں کئی مقبول عام گانے شامل ہیں تاہم دل چسپ امر یہ ہے کہ ان گانوں کی اکثریت میں گلوکارہ نصیبو لعل کے گائے ہوئے گانے شامل ہیں۔




