Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا کو گرین لینڈ معدنیات میں محدود اختیار،معدنیات میں حصہ مل گیا، نیٹو سے معاہدہ طے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :نیویارک ٹائمز کے دعوے کے مطابق امریکا اور نیٹو کے درمیان گرین لینڈ پر ابتدائی معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدہ برطانیہ کے سائپرس معاہدے کی طرح ہوگا۔
    نیویارک ٹائمز کے مطابق اس معاہدے کے تحت امریکا کو گرین لینڈ کے چند منتخب علاقوں میں اختیارات حاصل ہوں گے جبکہ وہ اس کے معدنی وسائل میں بھی حصہ دار ہو گا۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس اور چین کسی بھی صورت اس معاہدے میں مداخلت نہیں کر سکیں گے اور امریکا وہاں اپنا جدید گولڈن ڈوم سسٹم بھی نصب کرے گا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رُٹے نے گرین لینڈ اور پورے آرکٹک خطے کے لیے معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس موقع پر ٹرمپ نے پہلے یورپی ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی واپس لے لی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگلے ماہ نیٹو پر کوئی نیا ٹیرف نہیں عائد کیا جائے گا۔ صدر نے کہا کہ یہ حل امریکا اور نیٹو کے لیے بہترین پیشرفت ثابت ہوگا۔
    رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ گرین لینڈ کے چند مخصوص علاقوں پر امریکا کو خودمختاری دے گا، نہ کہ پورے جزیرے پر۔ امریکا اس کے تحت فوجی مشقیں، انٹیلی جنس مشنز اور تربیتی سرگرمیاں بغیر ڈنمارک سے اجازت لیے انجام دے سکے گا۔
    اس کے علاوہ، امریکا کو مقامی ترقیاتی منصوبے، بشمول معدنی وسائل کی کان کنی کے محدود مواقع بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں جو اسمارٹ فونز سے لے کر میزائل سسٹمز تک میں استعمال ہوتی ہیں۔
    اُدھرڈنمارک کی حکومت نے گرین لینڈ کی مکمل خودمختاری امریکا کو منتقل کرنے کے معاہدے کو مسترد کیا ہے۔ ڈنمارک کی وزیراعظم نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ڈیووس میں کیے گئے بیانات کا خیر مقدم کرتی ہیں، تاہم فوجی طاقت کے استعمال کو قطعی طور پر مسترد کیا گیا ہے۔
    صدر ٹرمپ نے اس پر ردعمل میں کہا کہ ڈنمارک کی وزیراعظم یہ بات براہِ راست میرے سامنے آ کر کہیں۔
    اس معاہدے کے بعد امریکا کے لیے گرین لینڈ میں اپنی موجودگی مضبوط بنانے اور معدنی وسائل تک رسائی حاصل کرنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں، جبکہ ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک کے خدشات کو کم کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

     

    Related Posts

    آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    جنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے، ایران نے دو جہاز ضبط کرلئے

    مقبول خبریں

    ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.