سیالکوٹ پسرور ۔ رپورٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو ۔ محمد اشفاق
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 12 دسمبر 2026 بروز ہفتہ کو ہونگے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیکشن بورڈ مجسم زرخیز انور خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ممبران امجد عباس، وقاص احمد باجوہ، سابق صدور مقصود احمد بھٹی، عرفان اللہ وڑائچ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چوہدری شہباز شمس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے شیڈول جاری کیا گیا۔شیڈول کے مطابق 13 تا 14 نومبر بروز جمعتہ المبارک اور ہفتہ کو صبح 10 بجے سے سہ پہر تین بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ اعتراضات بر کاغذات نامزدگی و سکروٹنی 17 نومبر بروز منگل صبح 11بجے تک دوپہر ایک بجے،کاغذات واپسی 19 نومبر بروز جمعرات صبح 10بجے سے دوپہر ایک بجے جبکہ امیدواران کی حتمی فہرست 21 نومبر 2026 بروز ہفتہ کو آویزاں کی جائے گی۔ 12 دسمبر 2026ء بروز ہفتہ صبح 9 بجے تک شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی جس میں دوپہر ایک بجے سے دو بجے تک وقفہ برائے نماز و طعام ہوگا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ مجسم زرخیز انور خان نے کہا کہ صاف وشفا ف اور پرامن الیکشن کا انعقاد میری اولین ترجیح ہے پنجاب بار کونسل کی ہدایات کے مطابق ضابطہ اخلاق کو یقینی بنایا جائے گا۔


