امریکا نے اپنے طاقتور طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہام لنکن (USS Abraham Lincoln) اور اس کے ساتھ شامل جنگی گروپ کو بحیرہ جنوبی چین (South China Sea) چھوڑ کر فوری طور پر مشرقِ وسطیٰ کی جانب منتقل ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
اس بحری بیڑے کے ساتھ کئی جدید ترین جنگی جہاز بھی شامل ہیں جو مشرقِ وسطیٰ میں امریکی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ اس گروپ میں درج ذیل گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز (Guided Missile Destroyers) شامل ہیں:
یو ایس ایس سپروئنس (USS Spruance)
یو ایس ایس مائیکل مرفی (USS Michael Murphy)
یو ایس ایس فرینک ای پیٹرسن جونیئر (USS Frank E Petersen Jr.)
امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑہ ‘یو ایس ایس ابراہام لنکن’ مشرقِ وسطیٰ روانہ

