Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

      ’ہواوے‘ کے نئے فولڈ ایبل سمارٹ فون ’پیورا ایکس میکس میں خاص کیا ہے؟

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    منیسوٹا ،ICE فورس کے خلاف منی پولس شہر میں لاکھوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    منی پولس:امریکا میں 37 سالہ خاتون کی امیگریشن اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں سنیچر کو ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور مارچ کیا۔
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منیاپولس میں مظاہرین کی قیادت مقامی میکسیکن رقاصوں کی ٹیم کر رہی تھی اور وہ اس رہائشی گلی کی طرف مارچ کر رہے تھے جہاں رینی گڈ اپنی کار میں گولی لگنے سے ہلاک ہوئیں۔
    منیاپولس پولیس کے مطابق مظاہرین کی تعداد لاکھوں میں تھی اور وہ رینی گڈ کا نام لے کر نعرے لگا رہے تھے جیسے کہ ’امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹ (آئی سی ای) کو ختم کرو‘ اور ’انصاف نہیں تو امن نہیں،‘ امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹ کو ہماری سڑکوں سے نکالو۔‘
    مظاہرے میں شریک 30 سالہ ایلسن مونٹگمری نے روئٹرز کو بتایا کہ ’میں بہت غصے میں ہوں، دل ٹوٹ گیا ہے اور افسردہ ہوں۔ بس یہ اُمید اور خواہش ہے کہ حالات بہتر ہو جائیں گے۔‘
    فلاڈلفیا میں مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ ’آئی سی ای کو جانا ہوگا‘ اور ’ہم امریکا میں فاشزم نہیں چاہتے۔‘
    مین ہٹن میں سینکڑوں افراد مارچ کرتے ہوئے امیگریشن کورٹ کے باہر سے گزرے جہاں ایجنٹس نے سماعت کے بعد تارکین کو گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے آئی سی ای کے خلاف سائن بورڈز اٹھا رکھے تھے۔
    انڈیویسبل کی کو-ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیا گرینبرگ نے بتایا کہ ’ہم رینی کے لیے انصاف، آئی سی ای کو کمیونٹی سے باہر نکالنے اور منتخب رہنماؤں سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اب بہت ہو گیا۔‘منیاپولس کے میئر جیکب فری، جو ڈیموکریٹ ہیں اور امیگریشن اہلکاروں پر تنقید کرتے رہے ہیں، نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’مظاہرے زیادہ تر پُرامن رہے۔ جو بھی املاک کو نقصان پہنچائے گا یا غیر قانونی کام کرے گا اسے پولیس گرفتار کرے گی۔‘
    انہوں نے کہا کہ ’ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی ہنگامہ آرائی کے جواب میں اپنی ہنگامہ آرائی نہیں دکھائیں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ان کے جال میں پھنسیں۔‘
    سٹی آف منیاپولس کے بیان کے مطابق جمعے کی رات مظاہروں پر قابو پانے کے لیے 200 سے زیادہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ ان مظاہروں کے دوران ڈپو رینیسانس ہوٹل کو تقریباً چھ ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا اور کچھ مظاہرین نے ہلٹن کینوپی ہوٹل میں داخل ہونے کی ناکام کوششیں کیں، جہاں سمجھا جاتا ہے کہ آئی سی ای کے اہلکار مقیم ہیں۔
    پولیس چیف برائن اوہارا نے بتایا کہ کچھ افراد نے ہوٹل کی کھڑکیاں توڑیں اور دیواروں پر وال چاکنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہلٹن کینوپی ہوٹل میں مظاہرہ شروع میں ’شوروغل‘ پر مبنی تھا۔ لیکن جب ایک ہزار سے زائد مظاہرین وہاں جمع ہو گئے تو صورت حال بگڑ گئی اور 29 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔‘

    Related Posts

    ایران سے معاہدہ دستخط ہونے جارہا ہے، ٹرمپ اعلی امریکی عہدیداروں کی اسلام آباد آمد، ایرانی وفد جلد پہنچے گا

    سنگدل باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے 8 بچوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

    لبنان میں اسرائیلی فوجی کی جانب حضرت عیسیٰ کا مجسمہ توڑے جانے پر عالمی غم وغصہ

    مقبول خبریں

    سعودی عرب سے پاکستان کو1 ارب ڈالر مزید موصول،مجموعی طور پرتین ارب کے ڈیپازٹس ملے

    ایران سے معاہدہ دستخط ہونے جارہا ہے، ٹرمپ اعلی امریکی عہدیداروں کی اسلام آباد آمد، ایرانی وفد جلد پہنچے گا

    سوشل میڈیا پر کروڑ پتی بننے کا خواب یا بڑا دھوکہ؟ ایرانی ریال منسوخ ہونے کا خطرہ: سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی پھنس گئے؛

    قیادت بے بس، کارکن بے قرار: مردان جلسے کے بعد پی ٹی آئی میں ‘لانگ مارچ’ کے لیے دباؤ بڑھ گیا؛ کیا قیادت کارکنوں کا اعتماد کھو رہی ہے؟

    راجستھان، افتتاح سے پہلے ہی بھارتی آئل ریفائنری نذر آتش، مودی کا دورہ منسوخ

    بلاگ

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.