لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی سرگرم لیگی کارکن کونسلر عمران یونس کی رہائش گاہ آمد، ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ اتوار 14 دسمبر 2025 کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سرگرم لیگی کارکن کونسلر عمران یوسف کے گھر پہنچے ، انہوں نے عمران یوسف اور ان کے اہلخانہ سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اطہار تعزیت کیا ۔
حمزہ شہباز نے عمران یونس کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑنا ایک بہت بڑا صدمہ ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے ۔

