راولپنڈی :سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات پنجاب کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں، جہاں چیف وائلڈلائف رینجر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی قیادت میں پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لا رہا ہے۔
ان کارروائیوں میں پنجاب کی دبنگ اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع راولپنڈی رضوانہ عزیز نمایاں کردار کے ساتھ سامنے آئیں، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے تے ضلع اٹک کی مختلف تحصیلوں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی شکار اور پرندوں کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔
ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 06 چالان کیے گئے اور 2 لاکھ 5 ہزار روپے معاوضہ (جرمانہ) سرکاری خزانے میں جمع کروایا گیا۔تحصیل جنڈ: وائلڈ لائف ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 06 تیتر غیر قانونی طور پر رکھنے پر ملزم کو 50,000 روپے جرمانہ کیا اور تمام پرندوں کو دوبارہ قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا۔ ایک اور کارروائی میں مور کے غیر قانونی قبضے پر 35,000 روپے معاوضہ وصول کیا گیا۔ علاوہ ازیں، پرندوں کے شکار کے لیے غیر قانونی طور پر بچھائے گئے جال برآمد ہونے پر
45,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور جال کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
تحصیل حضرو: بٹیروں کے شکار کے لیے غیر قانونی جال بچھانے پر ایک شخص کا چالان کیا گیا، جس سے 30,000 روپے معاوضہ وصول کیا گیا اور نیٹ (جال) کو تلف کر دیا گیا۔
تحصیل فتح جنگ: کالا تیتر غیر قانونی طور پر رکھنے پر ملزم کو 20,000 روپے جرمانہ کیا گیا اور تیتر کو بحفاظت جنگل میں آزاد کر دیا گیا۔
تحصیل پنڈی گھیب: بٹیروں کے غیر قانونی شکار کے لیے بچھائے گئے نیٹ برآمد ہونے پر 25,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور شکار کا سامان ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کا پیغام:
ترجمان کے مطابق جنگلی حیات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شخص کو بغیر پرمٹ یا غیر قانونی طریقے سے شکار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پرندوں اور جانوروں کے تحفظ کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کا ساتھ دیں۔


