Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران رائل سعودی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز اور چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی۔
    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستانی فضائیہ کے سربراہ کی آمد پر انہیں رائل سعودی ایئر فورس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا‘۔
    ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل میں دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    دونوں ممالک کے فضائی سربراہان نے موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تربیت، آپریشنل اشتراک اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے تبادلے کے ذریعے باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے امر پر زور دیا۔
    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو باہمی اعتماد اور پائیدار برادرانہ تعلقات کی واضح توثیق کا عملی نمونہ قرار دیا گیا۔

    دونوں فریقین نے دفاعی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرتے ہوئے اشتراکِ عمل کے دائرۂ کار کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔
    بیان میں مزید کہا گیا کہ ’دفاعی قیادت نے دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلق کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین قائم قریبی اور دیرینہ روابط پر اطمینان کا اظہار کیا۔‘
    بیان کے مطابق سعودی عسکری قیادت نے پاکستانی فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل برتری اور تیاریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہوا بازی اور ایرو سپیس صنعت میں اسکی بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔
    واضح رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تقریباً 2 ارب ڈالر کے سعودی قرضوں کو جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کے معاہدے میں تبدیل کرنے سے متعلق مذاکرات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    Related Posts

    محکمہ وائلڈ لائف کا بڑا کریک ڈاؤن: غیر قانونی شکاریوں کو لاکھوں روپے جرمانہ، درجنوں پرندے آزاد

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کےدوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

    یومِ شہادت حضرت علیؓ پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ: آئی جی پنجاب کا 30 ہزار جوانوں کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا حکم

    مقبول خبریں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کےدوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

    جنگ: پنجاب، بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے بند، مریم نواز کے حکم پر وزراء کا فیول بند، افسران کے الاؤنس میں کٹوتی؛ ورک فرام ہوم شروع

    ”ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 “ فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    ایران کے ایٹمی ذخائر پر قبضے کا منصوبہ؟ امریکا اور اسرائیل کی اسپیشل فورسز بھیجنے پر غور، امریکی میڈیا کا انکشاف

    رمضان میں نیویارک لرز اٹھا: میئرظہران ممدانی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام مخالف مظاہرے میں ‘بم’ پھینکنے کی کوشش

    بلاگ

    ’’ساٹھ سال کے نسلی دوست مل بیٹھیں تو پھر عمر صرف ایک نمبر رہ جاتی ہے’’

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.