Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آسٹریلیا کے ساحل سمندر پر دہشت گردی،اندھا دھند فائرنگ سے 12 ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سڈنی :آسٹریلیا کے مشہور سڈنی بونڈائی بیچ پر دو مشتبہ حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 12 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ سے افراتفری پھیل گئی اور متعدد زخمیوں کو زمین پر لیٹے ہوئے دیکھا گیا۔
    نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا ہے کہ آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر میں معروف سیاحتی مرکز میں فائرنگ سے 29 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ’بونڈائی بیچ پر شیطانی حملہ بیان سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آوروں میں سے ایک کی کار پارکنگ میں کھڑی پائی گئی جس میں دیسی ساختہ بم نصب تھا جس کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
    ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے وزیراعظم نے سڈنی کے ساحل پر فائرنگ میں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی۔
    وزیراعظم کرس منز نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ یہ سڈنی کی یہودی کمیونٹی پر مذہبی اجتماع کے پہلے دن کیا گیا ایک منظم حملہ تھا۔
    پولیس کے مطابق ایک مبینہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دوسرا زخموں کے باعث تشویشناک حالت میں ہے۔
    چلی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سیاح کامیلو ڈیاز نے جائے واردات پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہم نے فائرنگ کی آواز سُںی۔ یہ نہایت خوفناک تھی جو لگ بھگ 10 منٹ جاری رہی۔ یہ کسی بڑی گن کے چلائے جانی والی گولیوں کی آواز تھی۔
    ساحل پر موجود ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ خوفزدہ ہو کر پناہ کی تلاش میں بھاگ پڑے۔
    مشرقی سڈنی کا بونڈائی ساحل ہر اختتام ہفتہ بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے جہاں سرفرز اور سوئمرز بھی جمع ہوتے ہیں۔نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق ایمرجنسی سروسز کو فائرنگ کے واقعے کی پہلی اطلاع شام پونے سات بجے ملی۔
    پولیس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنی والی مشتبہ اشیا کا ماہر افسران جائزہ لے رہے ہیں اور علاقے کو عام لوگوں کے داخلے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
    اسرائیل کے صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہودی افراد ساحل پر ایک مذہبی اجتماع کے لیے اکھٹے ہوئے تھے جن کو ’دہشت گردوں‘ نے نشانہ بنایا۔

    Related Posts

    ”پینٹاگون کا ورژن جعلی ہے!“ خلیجِ فارس کے نام پر ایرانی وزیرِ خارجہ کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر بڑا ردعمل

    فساد برپا کرنیوالے لالچی غیر ملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ میں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

    ” مائیکل “کنگ آف پاپ کا عالمی باکس آفس پر تاریخی قبضہ:  عالمی ریکارڈز کے پرخچے اڑا دیے!جعفر جیکسن کی لازوال پرفارمنس

    مقبول خبریں

    سابق اینکر حال سیاستدان اقرار الحسن کو جواب دینے پر ایف آئی اے اہلکار چیمہ معطل

    فساد برپا کرنیوالے لالچی غیر ملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ میں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

    ” مائیکل “کنگ آف پاپ کا عالمی باکس آفس پر تاریخی قبضہ:  عالمی ریکارڈز کے پرخچے اڑا دیے!جعفر جیکسن کی لازوال پرفارمنس

    کراچی کے بل بورڈز پر ’اشتہاری جنگ‘: شان فوڈز کے دعوے پر فلک فوڈز کا ایسا کرارا جواب کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا!

    ڈالر کی گراوٹ اور عالمی تناؤ: سونے کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح سے اچانک بحال، خام تیل کی تپش نے سرمایہ کاروں کو چونکا دیا!

    بلاگ

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.