Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    افغان شہریوں کو پاکستانی خواتین سے شادی پر پاکستانی شہریت کارڈ جاری کرنیکا پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :سپریم کورٹ نے افغان شہریوں کی پاکستانی خواتین سے شادی پر انھیں پاکستان اوریجن کارڈ جاری کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

    بدھ کے روز جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مرد افغان شہریوں کو پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) جاری کرنے کے معاملے کی سماعت کی۔

    دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ انھوں نے بتایا کہ یکم دسمبر 2023 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہم نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ مرد افغانی شہری اگر پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پی او سی کارڈ جاری کیا جائے۔رانا اسد اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پی او سی کارڈ کے اجرا سے مسئلہ نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان شہری کو پاکستانی شہریت دی جائے۔

    بینچ میں شامل جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ شہریت کس گراؤنڈ پر دی جاسکتی ہے، کل کتنے درخواست گزار ہیں؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کل 117 درخواست گزار ہیں۔ اس پر جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ یہ تو وہ درخواست گزار ہیں جو سامنے آ گئے ہیں۔

    دورانِ سماعت نادرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانی خاتون شہری سے شادی کرنے والے افغان شہری کیلئے ویزا کی شرط بھی ہے۔جسٹس ہلالی کا کہنا تھا کہ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کوئی شخص دیوار پھلانگ کر آیا یا دروازہ پھلانگ کر۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی جا رہی ہیں۔سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

    Related Posts

    ایران کی نئی تجاویز بھی مسترد، میں مطمئن نہیں ، پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    سیالکوٹ:دو جنازے، ایک صدمہ،، اور انصاف کی تلاش میں ملزم گرفتارکرنے پر معطل ایس ایچ او

    محافظ ہی ’بے یار و مددگار‘! اسلام آباد سیف سٹی کا جدید کیمرہ چوری؛ جس نظام نے شہر بچانا تھا وہ اپنی آنکھ نہ بچا سکا

    مقبول خبریں

    ایران کی نئی تجاویز بھی مسترد، میں مطمئن نہیں ، پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    ایران نے نظرثانی تجاویز ثالث پاکستان کو پہنچادیں، امریکاکی تصدیق، تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار

    بیواؤں اور یتیموں کی دعائیں رنگ لے آئیں! مریم نواز کا 5 ارب روپے کا ’رحمت کارڈ‘ منصوبہ، ہر مستحق کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

    سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

    اداکارہ کرشمہ کپور کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    بلاگ

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.