لاہور: لاہور شہر میں ڈینگی کے حملوں میں شدت آگئی ۔ضلعی شعبہ صحت کے مچھروں کی افزائش روکنے میں ناکامی ،کیسز بڑھ گئے ۔
موسم میں تبدیلی کے باجود مچھروں کے شہریوں پر وار جاری جاری ہیں ۔ شہر میں ڈینگی بخار کے 50 نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔
علامہ اقبال زون ڈینگی وائرس سے شدید متاثر ہے ۔ علامہ اقبال زون میں ڈینگی بخار کے 13 نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔نشتر زون میں ڈینگی بخار کے 10نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔
داتا گنج بخش زون میں ڈینگی بخار کے 6 مریض رپورٹ ہوئے اورراوی زون میں ڈینگی بخار کے 5 نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔
کینٹ اور سمن آباد زون میں ڈینگی بخار کے 4 ، 4 مریض رپورٹ ہوئے ۔واہگہ زون میں ڈینگی بخار کے 3 نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔گلبرگ اور شالامار زون میں ڈینگی بخار کے 2 ، 2 مریض رپورٹ ہوئے۔
عزیز بھٹی زون میں ڈینگی بخار کے ایک نئے مریض کی تصدیق ہوئی ۔

