Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایئر فورس ون کے رنگوں میں بڑی تبدیلی: 60 سالہ روایت ختم، اب صدارتی طیارہ سرخ، سفید اور نیلے رنگ میں چمکے گا

      نئے سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ ، پہلے صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ برقرار رہے گی ، نیپرا

      مڈل کلاس کی پسندیدہ سواری : سوزوکی ویگن آر 2026 متعارف، 46 کلومیٹر فی کلو مائلیج کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا

      پاکستان کی پہلی ‘ایکس یو وی’ (XUV) لانچ: سوزوکی فرینکس (Fronx) نے آٹو موبائل مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا

      بھارت میں سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں، لوگوں کا سانس لینا مشکل بنا دیا گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

      ماں تو ماں ہے ۔۔۔ ونٹر اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر کم سن بیٹے نے دل جیت لئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب میں 900 سے زائد ہلاکتیں: الجزیرہ کی رپورٹ نے پولیس مقابلوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی ایک پورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب میں قائم کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے صرف آٹھ ماہ کے دوران 900 سے زائد افراد کو مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک کیا، جس پر انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں زبیدہ بی بی کے گھر پر چھاپے کے بعد ان کے بیٹوں کو حراست میں لیا گیا اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر پانچ افراد مختلف اضلاع میں “پولیس مقابلوں” میں مارے گئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق مقتولین کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
    یہ معاملہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کی 17 فروری کو جاری کردہ رپورٹ کا مرکزی حصہ ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے دسمبر 2025 کے درمیان 670 سے زائد مقابلوں میں 924 افراد ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں ان کارروائیوں کو “ماورائے عدالت قتل کی منظم پالیسی” قرار دیا گیا ہے۔
    الجزیرہ کے مطابق یہ فورس وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “سیف پنجاب” وژن کے تحت قائم کی گئی، تاہم اس کے قیام کے فوری بعد مقابلوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سب سے زیادہ واقعات لاہور، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں رپورٹ ہوئے۔
    رپورٹ میں ایک اور اہم پہلو یہ سامنے آیا کہ مختلف اضلاع میں درج مقدمات اور پولیس بیانیے حیران کن حد تک ایک جیسے ہیں، جن میں ملزمان کو رات کے وقت “مشکوک حرکت” کرتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، وہ پہلے فائرنگ کرتے ہیں اور پھر جوابی کارروائی میں مارے جاتے ہیں جبکہ ساتھی فرار ہو جاتے ہیں۔ HRCP نے اسے “کاپی پیسٹ کلچر” قرار دیا ہے۔
    انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق اگرچہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ان اقدامات سے جرائم میں کمی آئی ہے، تاہم قانون سے ہٹ کر اقدامات ریاستی نظامِ انصاف کو کمزور کرتے ہیں اور مستقبل میں بے گناہ افراد بھی اس کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

    Related Posts

    بنگلہ دیش میں وی آئی پی کلچر کا جنازہ: وزیراعظم طارق رحمان کا پروٹوکول اور شاہانہ اخراجات ختم کرنے کا تاریخی حکم

    بیوروکریسی کے ‘جنسی درندے’: کوکین، بلیک میلنگ اور شرمناک فینٹسیز

    پراپرٹی اونرشب آرڈیننس کیس، عملدرامد روکنے کے لئے 200 درخواستوں کی سماعت کیلئے لاہورہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

    مقبول خبریں

    بنگلہ دیش میں وی آئی پی کلچر کا جنازہ: وزیراعظم طارق رحمان کا پروٹوکول اور شاہانہ اخراجات ختم کرنے کا تاریخی حکم

    بیوروکریسی کے ‘جنسی درندے’: کوکین، بلیک میلنگ اور شرمناک فینٹسیز

    پراپرٹی اونرشب آرڈیننس کیس، عملدرامد روکنے کے لئے 200 درخواستوں کی سماعت کیلئے لاہورہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

    رمضان المبارک کے پیش نظر ہر قسم کی احتجاجی تحریک موخر کریں،پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے خط

    ہاکی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،محسن نقوی کا کھلاڑیوں کی سرپرستی کا اعلان، فیڈریشن کی صدارت سے معذرت

    بلاگ

    بیوروکریسی کے ‘جنسی درندے’: کوکین، بلیک میلنگ اور شرمناک فینٹسیز

    ”بینائی اور ڈیل“ میاں حبیب کا کالم

    ”بسنت پالا اڑنت “ میاں حبیب کا کالم

    پنجاب پولیس میں بڑے ری سیٹ کی تیاری، تبادلوں پر فوری بریک نئی کمانڈ ٹیم سے اصلاحاتی دھماکا متوقع

    طاقت کے ایوانوں میں اخلاقی دیوالیہ پن بے نقاب،،پوسٹنگ کے بدلے جسم(قسط نمبر 1)

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.