واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالی وڈ پر بجلی گرا دی ۔۔ امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فی صد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں نے امریکی فلموں کے کاروبار کو ایسے چوری کرلیا جیسے کسی بچے سے ٹافی چھین لیتے ہیں اور اس سے کیلیفورنیا کی ریاست بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
ان کے اس اعلان کے بعد نیٹ فلکس اور وارنربرادرز ڈسکوری کے مارکیٹ شئیر بالترتیب 1.4 فی صد اور 0.6 فی صد گر گئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام غیرملکی فرنیچر پر بھی ٹیرف لگانے جا رہے ہیں۔ اس اعلان کو بالی وڈ اور دیگر بین الاقوامی فلمی صنعتوں کے لیے ایک بڑا جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکی فلمی مارکیٹ کے مفادات کے تحفظ کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، تاہم ناقدین کے مطابق اس فیصلے سے ثقافتی تبادلوں اور غیر ملکی فلموں کی رسائی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکی فلمی مارکیٹ کے مفادات کے تحفظ کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، تاہم ناقدین کے مطابق اس فیصلے سے ثقافتی تبادلوں اور غیر ملکی فلموں کی رسائی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔