کینیڈا : نئی تاریخ رقم ، پہلی دفعہ کو ئی فلسطینی ماڈل مس یونیورس مقابلے کا حصہ بننے جارہی ہے، 27 سالہ نیڈین ایوب فلسطینی ماڈل ہیں اور ان کی پرورش امریکہ اور کینیڈا میں ہوئی ہے۔
انہوں نے کینیڈا کی یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو سے ادب (Literature) اور نفسیات (Psychology) کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ ایک فٹنس کوچ اور نیوٹریشن کنسلٹنٹ بھی ہیں۔
نیڈین آیوب نےسن 2022 میں انہوں نے مس فلسطین کا تاج اپنے سر سجایا تھا ۔ سال 2022 میں انہوں نے مس ارتھ کے لئے فلسطین کی نمائندگی کی تھی جہاں انہوں نے اوپر کے پانچ میں پہنچ کر مس واٹر کا خطاب حاصل کیا تھا۔
اب انہوں نے اس سال مس یونیورس 2025 میں پہلی مرتبہ فلسطین کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ یہ مقابلہ نومبر میں تھائی لینڈ کے شہر تھائی کے پاک کریٹ میں منعقد ہونے والا ہے۔نیڈین آیوب کی رائے ہے کہ یہ مقابلہ حسن صرف جمالیاتی نہیں بلکہ ایک پلیٹ فارم ہے جہاں سے فلسطین کی خواتین، بچوں، اور عام لوگوں کی آواز بلند کی جانی ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ان کا فرض ہےکہ وہ ان حالات میں خاموش نہ رہیں جن کا سامنا ان کے لوگوں کو ہے۔
نیڈین نے اولائو گرین اکیڈمی کی بنیاد رکھی ہے، جو خواتین کو پائیداری اور جدید ٹیکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کی تربیت دیتی ہے، تاکہ وہ خود کفیل ہوں اور ماحولیاتی اور معاشرتی سطح پر اپنا حصہ ڈال سکیں۔ وہ فلسطینی خواتین کو بااختیار بنانے، ان کی کہانیوں کو اجاگر کرنے اور تعلیم و دیگر مواقع فراہم کرنے پر بھی کام کرتی ہیں۔

