لندن :ٹی وی چینل کے بعد سرعام سڑک پر فضا علی کو شوہر کی جانب سے کندھے پر اٹھائے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی.
صحافی محمد ذیشان اعوان کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضا علی لندن کی ایک سڑک پر جھومتے ہوئے آرہی ہیں جبکہ دوسری جانب ان کے شوہر ان کی طرف آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے شوہر آکر ان سے ہاتھ ملاتے ہیں اور اگلے ہی لمحے انہیں اپنے کندھے پر اٹھا لیتے ہیں۔ محمد ذیشان اعوان نے پوسٹ پر عنوان دیا ہے کہ ”فضا علی اور ان کے خاوند کو اب کیسے روکیں گے پاکستانی اور پیمرا؟“
فضا علی اور ان کے خاوند کو اب کیسے روکیں گے پاکستانی اور پیمرا؟ pic.twitter.com/1hIIKYJbml
— Muhammad Zeeshan Awan (@surrakimuhammad) April 18, 2026
یاد رہے کہ اس سے قبل فضا خان کے مارننگ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب بحث کا سبب بن گئی تھی جس میں اعجاز خان نے لائیو پروگرام میں انہیں اٹھا لیا تھا۔ اس ویڈیو پر پیمرا کی جانب سے انہیں اور ٹی وی چینل کو نوٹس بھجوایا گیا تھا۔

