Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن :بلوم بر گ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک بدستور قابض ہیں، جن کی دولت 656 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ بھارت کے گوتم اڈانی ایشیا کے امیرترین شخص قرار پائے۔
    عالمی ارب پتیوں کی فہرست میں ایلون مسک کے بعد گوگل کے شریک بانی لیری پیج 286 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں دیگر بڑے ناموں میں جیف بیزوس، مارک زکربرگ، لیری ایلیسن، مائیکل ڈیل، جینسن ہوانگ اور برنارڈ ارنو شامل ہیں۔قابل غور پہلو یہ بھی ہے کہ سال 2026 کے دوران دنیا کے ٹاپ 20 امیر ترین افراد میں سے سات کی دولت میں کمی درج کی گئی ہے۔ خاص طور پر برنارڈ ارنو کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، جن کی مجموعی دولت میں تقریباً 44 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیو بالمر، بل گیٹس، وارن بفیٹ اور امانسیو اورتیگا جیسے بڑے سرمایہ کاروں کی دولت میں بھی گراوٹ دیکھی گئی ہے
    اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی ایشیا کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ انہوں نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گوتم اڈانی کی مجموعی دولت بڑھ کر 92.6 ارب ڈالر ہو گئی ہے، جس کے بعد وہ عالمی سطح پر 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
    دوسری طرف ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی کی دولت 90.8 ارب ڈالر رہ گئی ہے اور وہ ایک درجہ نیچے کھسک کر 20ویں مقام پر آ گئے ہیں۔ اس تبدیلی نے یہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی معیشت میں جاری اتار چڑھاؤ اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے اثرات امیر ترین افراد کی درجہ بندی پر بھی پڑ رہے ہیں۔
    ماہرین کے مطابق اڈانی گروپ کے شیئروں میں حالیہ تیزی اس بڑی پیش رفت کی اہم وجہ بنی ہے۔ گھریلو شیئر بازار میں جمعرات کے کاروباری سیشن کے دوران اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، جس نے اہم انڈیکس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اسی تیزی کے نتیجے میں ایک ہی دن میں گوتم اڈانی کی دولت میں تقریباً 3.56 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
    علاقائی اور شعبہ جاتی تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹیکنالوجی شعبے سے وابستہ ارب پتیوں کا اثر و رسوخ اب بھی برقرار ہے، جبکہ صنعتی، توانائی اور خوردہ شعبوں میں زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا ہے۔
    دیگر بھارتی ارب پتیوں میں لکشمی متل 36.9 ارب ڈالر کے ساتھ 62ویں مقام پر ہیں، جبکہ شیو نادر 33.5 ارب ڈالر کے ساتھ 70ویں نمبر پر موجود ہیں۔ شاپور مستری اور ان کا خاندان 33.2 ارب ڈالر کے ساتھ 71ویں مقام پر ہیں، جبکہ ساوتری جندل 32.7 ارب ڈالر کے ساتھ 73ویں نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ سنیل متل، عظیم پریم جی، کمار منگلم برلا اور رادھا کشن دامانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

    Related Posts

    امریکہ میں 67 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا: غربت کم ترین سطح پر، مگر عوام اب بھی پریشان کیوں؟

    جنگ کے باوجود تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی!

      سکول جانے والے 3 کمسن بہن بھائیوں کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، بچے   والدہ کے گھر سے مل گئے

    مقبول خبریں

    امریکہ میں 67 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا: غربت کم ترین سطح پر، مگر عوام اب بھی پریشان کیوں؟

    جنگ کے باوجود تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی!

      سکول جانے والے 3 کمسن بہن بھائیوں کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، بچے   والدہ کے گھر سے مل گئے

    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ایرانی وفد کو ویزے جاری

     پاکپتن: ڈپٹی کمشنر آص کا پٹرول پمپس کا معائنہ، وزيراعظم فیول ریلیف پیکج کی شفاف فراہمی کی ہدایت

    بلاگ

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.