Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    “ کبوتر جا جا“ ڈیٹابھی محفوظ اور محبت نامہ بھی

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:  سہیل احمد رانا

    جہاں لفظ بےنقاب ہوں… وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    عصرِ حاضر میں جہاں ہر ایپ، ہر ویب سائٹ اور ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پہلی ترجیح آپ کا ذاتی ڈیٹا ہوتا ہے، وہاں پرانے زمانے کے "ڈاکیہ کبوتر” ایک بار پھر سرفہرست سکیورٹی ماہرین کے ہیرو بن کر ابھرے ہیں۔

    دیکھ لیجیے! وٹس ایپ نے کہا "اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن” ہے، لیکن اینڈ سے پہلے ہی پیغام اسٹیٹس میں، اسٹیکر کے پیچھے یا سرور کے بیک اپ میں جھانکتا ہے۔ ٹیلیگرام والے کہہ بیٹھے: "سیکرٹ چیٹ ہے بھائی!”، لیکن سیکرٹ بس اتنا کہ دو چار دن بعد سکینڈل بن کر میڈیا پر چل جائے۔

    اور جب پاکستان کے وفاقی وزرا سے لے کر اہم حکام اور عام شہریوں کا ڈیٹا صرف 500 روپے سکہ رائج الوقت کے حساب سے ڈارک ویب پر دستیاب ہو توکسی رازداری اور کہاں کی راز داری جب ایمنسٹی انٹرنیشنل ببانگ دہل اپنی رپورٹ جاری کرے کہ پاکستانیوں کا اب  فائر وال اور فون ٹیپنگ کے ذریعے کوئی راز راز نہیں اورتو سمجھ لیجئے کہ وطن عزیز میں  پرائیویسی کس چڑیا کا نام ہے ۔جانے تو جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے۔

    ای میل تو خیر پہلے ہی دفتر کے کلرکوں کے پاس سے ہوتی ہوئی ایف بی آر تک پہنچ جاتی ہے۔ اب ذرا مقابلہ کیجیے کبوتر سے، جو اپنی چونچ میں خط دبائے سیدھا محبوب کے صحن میں اترتا ہے۔ نہ ہیکر کو موقع، نہ ایجنسی کو شبہ، نہ ہی کسی "ڈیلیٹ فار ایوری ون” کا جھنجھٹ۔ پیغام اگر جلانا ہو تو آگ دکھا دیں، ورنہ کبوتر کو دانہ ڈالیں اور راز ہمیشہ کے لیے محفوظ۔۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ کبوتروں کی سروس نہ ڈاؤن ہوتی ہے نہ "نو سگنل” کا پیغام دیتی ہے۔ البتہ بارش میں پر بھیگ جائیں تو ڈلیوری کچھ دیر سے ضرور پہنچتی ہے۔ وہ بھی آج کل کے کوریئر سے زیادہ تیز۔ ہمارے ایک دوست نے مذاق میں کہا، بھائی، کبوتر کی واحد کمزوری یہ ہے کہ اگر پڑوسی نے اچار رکھے ہوں تو وہ پہلے وہاں جا کے بیٹھتا ہے، لیکن ماننا پڑے گا، یہ کمزوری سرورز سے پھر بھی کم خطرناک ہے، کیونکہ سرور تو ڈیٹا بیچ کر پراپرٹی بنا لیتے ہیں، کبوتر زیادہ سے زیادہ ایک دانہ کھا کر اڑ جاتا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا کی دوڑ دھوپ اور لیکس کے طوفان میں، سچ میں محفوظ ترین میسجنگ ایپ کا نام ہے: “چٹھی میرے ڈھول نوں پچاویں وے کبوترا“

    Related Posts

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    مقبول خبریں

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.