لاہور:یوم شہداپولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں امن شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہے، شہدا پولیس کی ویلفئیر کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں امن وامان کی صورت حال مثالی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے تمام سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ نہایت اہم سمجھا ہے
ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال قبل چیف سیکرٹری کے عہدے کا چارج سنبھالا تو آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس شہداء کی ویلفیئر کے اقدامات زیر التواء ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔پولیس شہداء کے اہلخانہ کیلئے کئے گئے تمام اقدامات کا کریڈٹ سابق نگران وزیر اعلی محسن نقوی اور موجودہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا جا تا ہے۔
چیف سیکرٹری پپنجاب نے کہا کہ امن شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہے۔یوم شہداء پولیس کی تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے۔

