لاہور: سی جی سینڈرز لاہور میں امریکی قونصل جنرل تعینات، پہلے بھی امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں سفارتی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔
سی جی سینڈرز لاہور میں 35ویں امریکی قونصل جنرل ہیں۔ پاکستان سے متعلق یہ ان کی تیسری سفارتی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے 2019-2021 تک امریکی سفارت خانے اسلام آباد کے مینجمنٹ سیکشن میں خدمات انجام دیں اور واشنگٹن میں پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے لیے اسٹریٹجک مینجمنٹ کے امور کو دیکھتے رہے۔ ان کی دیگر سابقہ سفارتی پوسٹنگز میں جوبا، جنوبی سوڈان میں بین الاقوامی منشیات اور قانون نافذ کرنے والے ڈائریکٹر اور صوبائی تعمیر نو ٹیم غزنی، افغانستان میں سینئر سویلین نمائندے کے ساتھ ساتھ تاجکستان، ہندوستان اور اسپین میں اسائنمنٹس بھی شامل ہیں۔

