خانیوال(بیوروچیف جاوید فخری سے) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ایک ایڈمن آفیسرعرفان احمد پر سرکاری فنڈز میں خرد برد، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ماتحتوں سے رقوم لینے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔چارج شیٹ کے مطابق، افسر نے سابق ایڈمن آفیسر کے ساتھ مل کر ایل پی جی بلوں میں غبن کیا اور گاڑیوں کے ایندھن کا ناجائز استعمال بھی نظرانداز کیا۔ مزید یہ کہ ایک آصف اہلکار نے الزام لگایا ہے کہ وہ افسر کے کہنے پر واش رومز کی مرمت کرواتا رہا، جبکہ 10,000 روپے رشوت لینے کا بھی دعویٰ سامنے آیا ہے۔افسر کے خلاف NHMP (Efficiency & Discipline) Rules 2016 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے اور ملازمت سے برخاستگی سمیت دیگر سزائیں زیر غور ہیں۔ انہیں سات دن میں تحریری وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انکوائری کی نگرانی SP رانا سرفراز احمد کر رہے ہیں۔