مٹیاری (رپورٹ: عامر علی انڑ)

جمعیت علمائے اسلام تحصیل ہالا کے امیر اور مٹیاری بزنس فورم کے ضلعی صدر حاجی صاحب ڈنو وریاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرگودھا میں جمعیت علماءِ اسلام کے جلسے کو روکنے کے لیے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا امجد خان اور جماعت کے دیگر کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پُرامن جلسے کے انعقاد کو روکنے کے لیے مرکزی قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریاں جمہوری اور آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، جس پر جمعیت علماءِ اسلام ضلع مٹیاری کی قیادت اور کارکنان اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں۔ ضلع مٹیاری کے تمام ذمہ داران اور کارکنان اپنے قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمان اور قائدِ سندھ مولانا راشد محمود سومرو کے حکم اور آئندہ کی حکمت عملی کے منتظر ہیں۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ جمعیت علماءِ اسلام اپنے جمہوری اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے پُرامن، جمہوری اور آئینی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھے گی۔


