سرینگر (بے نقاب نیوز)
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے امرناتھ یاترا کے راستے پر واقع ماحولیاتی طور پر حساس شیشناگ جھیل کے اطراف سڑک کی تعمیر اور کھدائی کے کام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس علاقے میں تعمیراتی کام فوری طور پر روکا جائے، بھاری مشینری ہٹائی جائے اور بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) کے ساتھ طے پانے والا مفاہمتی معاہدہ (MoU) منسوخ کیا جائے۔


