Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      طبی دنیا میں بڑا انقلاب؛ پولن اور غذائی الرجی کے خلاف دنیا کی پہلی ریکومبیننٹ ویکسین ’الرجارڈا‘ کا استعمال شروع ، 30 کے بجائے صرف 5 انجیکشنز کا کورس

      ایلن مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی جنگ کو خلا تک پہنچا دیا، امریکا میں اسٹار مائنڈ پروگرام منظور

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

      پاکستان کے 10 پراسرار مقامات  

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    آپ نے دنیا بھر کے پراسرار مقامات کے بارے میں سن رکھا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے ہی کچھ مقامات پاکستان میں بھی ہیں جن کے بارے میں طرح طرح کی کہانیاں مشہور ہیں؟  
    کچھ جگہوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں پریاں رہتی ہیں   تو کسی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہاں روحیں راج کرتی ہیں 
    آئیے آج آپ کو ایسے ہی 10 مقامات کے بارے میں بتاتے ہیں۔  

     

    01- 🏔️ کوہ چلتن:

    کوئٹہ کے قریب واقع اس پہاڑی سلسلے کو ’چیل تن‘ کہا جاتا ہے یعنی ’چالیس جسم‘۔ اس جگہ کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں ان چالیس بچوں کی روحیں بھٹکتی ہیں جن کے والدین نے انہیں وہاں تنہا مرنے کے لئے چھوڑ دیا تھا۔  

    02- 🪦 مکلی کا قبرستان:

    صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے قریب واقع یہ قبرستان اپنے اندر کئی داستانیں چھپائے ہوئے ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ہے جہاں قبریں منزلوں میں بنائی گئی ہیں۔ تیرہویں صدی کے اس قبرستان میں ایک لاکھ سے زائد قبریں ہیں اور دفن ہونے والے لوگوں میں علاقے کے سردار، نیک لوگ اور حکمران شامل ہیں لیکن اب یہاں کسی کو دفن نہیں کیا جاتا۔  

    03-   شہر روغن:

    بلوچستان میں واقع اس شہر کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں جن یا بدروحیں موجود ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانے میں یہاں ایک بدی الجمال نامی شہزادی رہا کرتی تھی لیکن اس پر جنات کا سایہ تھا۔ کئی شہزادوں نے اسے ان جنات سے چھڑانے کی کوشش کی لیکن تمام ناکام ہوئے اور پھر ایک دن شہزادے سیف الملوک نے اسے ان جنات کے چنگل سے چھڑایا۔ لیکن اب مشہور ہے کہ یہ جن اب اس علاقے کی پہاڑیوں، غاروں اور ندیوں پر حکومت کرتے ہیں اور یہاں آنے والے لوگوں پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔  

    04-   جھیل سیف الملوک:

    کہا جاتا ہے کہ صدیوں قبل ایک ایرانی شہزادہ سیف الملوک اور پریوں کی رانی ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہو گئے۔ لیکن کچھ روحوں کو یہ پیار ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے دونوں کو قتل کر دیا اور تب سے اب تک ہر رات کو پریاں اس جگہ آکر دونوں عاشقوں کو یاد کر کہ روتی ہیں۔  

    05-   موہاتا پیلس:

    کراچی میں واقع اس پیلس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں برطانوی دور سے مافوق الفطرت اشیاء کا قبضہ ہے۔ یہ پیلس 1927ء میں بنایا گیا تھا اور کہا جاتا ہے کہ یہاں بہت عجیب حرکتیں دیکھنے کو ملتی ہیں، کبھی پیلس کی روشنیاں خودبخود مدھم اور تیز ہوجاتی ہیں اور کبھی غیر مانوس سی آوازیں آنے لگتی ہیں۔  

    06-   موہنجو دڑو:

    دو ہزار سال پرانا یہ شہر اپنے اندر کئی راز سمیٹے ہوئے ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق یہ شہر تھرمل نیوکلئیر دھماکے کی وجہ سے تباہ ہوا اور سائنسدان اس بات پر حیران ہیں کہ دو ہزار سال قبل کس طرح اس علاقے کے لوگوں کو ایٹمی دھماکے کا علم تھا؟ تاہم ابھی تک اس راز سے پردہ نہیں اٹھایا جا سکا۔  

    07-   کالا باغ:

    آپ نے کالا باغ ڈیم کے بارے میں تو بہت کچھ پڑھ رکھا ہوگا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ جس جگہ یہ ڈیم بنا تھا وہاں آج بھی پراسرار بڑھیا راتوں کو پھرتی ہوئی پائی جاتی ہے۔ جن لوگوں نے اس بڑھیا کو دیکھا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹے قد ، فربہ جسم ، لمبے بالوں والی بڑھیا راتوں کو وہاں چلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔  

    08-   کوہ سلیمان:

    تخت سلیمانی کی سب سے بلند چوٹی کوہ سلیمان ہے اور پشتو روایات کے مطابق یہ حضرت سلیمان علیہ السلام سے منسوب ہے۔ ابن بطوطہ کے مطابق اس چوٹی پر پہنچنے والے پہلے شخص حضرت سلیمان تھے اور یہ بھی روایات میں ملتا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام اور ان کی اولاد نے اردگرد کے علاقے میں سکونت اختیار کی۔  

    09-   چوکھنڈی کا قبرستان:

    یہ قبرستان کراچی سے 29 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ جس میں ماضی کے بادشاہ اور ملکائیں مدفون ہیں۔ اس متروکہ قبرستان کے بارے میں مشہور ہے کہ جیسے ہی سورج غروب ہوتا ہے تو یہاں موجود قبریں جلنے لگتی ہیں اور بہت زیادہ گرم ہو جاتی ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ قبروں میں سے چیخ و پکار بھی سنائی دیتی ہے۔  

    10-   پیر چٹال نورانی گندھاوا:

    بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کے قریب ایک نخلستان آباد ہے اور اس کے پانی میں دو فٹ لمبی مچھلیاں پائی جاتی ہیں اور اگر کوئی انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو یہ اسے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیتی ہیں۔  

    Related Posts

    آئین ملک کی روح اور ناانصافی کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار ہے: راہل گاندھی

    2020 کے بعد امریکی جاب مارکیٹ سکڑ گئی، لاکھوں گریجویٹ نوجوان بے روزگار

    عراق میں داعش سے تعلق کے الزام میں 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید، دو کو 15-15 سال کی سزا

    مقبول خبریں

    آئین ملک کی روح اور ناانصافی کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار ہے: راہل گاندھی

      پاکستان کے 10 پراسرار مقامات  

    2020 کے بعد امریکی جاب مارکیٹ سکڑ گئی، لاکھوں گریجویٹ نوجوان بے روزگار

    عراق میں داعش سے تعلق کے الزام میں 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید، دو کو 15-15 سال کی سزا

    قصور: بے گناہ محنت کشوں پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ڈی پی او کا سخت ایکشن، ایس ایچ او چھانگا مانگا اور تفتیشی افسر معطل

    بلاگ

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.