پسرور (محمد اشفاق سے، بے نقاب نیوز )

تحصیل پسرور کے قریب امن چوک کے مقام پر پل کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ اس منصوبے کو مکمل کرنے اور پل کی خوبصورتی کو نکھارنے میں اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت اور ایم پی اے و ایریگیشن سیکرٹری رانا محمد فیاض نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ پل کئی دہائیوں سے پسرور، نارووال اور سیالکوٹ کو آپس میں ملانے کا اہم ذریعہ چلا آ رہا ہے۔ پسرور، اس کے گرد و نواح اور نارووال سے روزانہ ہزاروں افراد کاروبار اور دیگر ضروریات کے سلسلے میں اسی راستے سے سیالکوٹ کا سفر کرتے ہیں۔

تعمیراتی کام کی تکمیل کے قریب پہنچنے پر شہریوں اور تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ پل چند ہی ہفتوں میں آمدورفت کے لیے مکمل طور پر فعال ہو کر عوام کی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔



