Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

      یہ مشن آخری نہیں بلکہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

      ’’صدر ٹرمپ نے یاری نبھا دی’’ جینسن ہوانگ دوبارہ اینویڈیا کے سی ای او مقرر

      واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

      تاریخ رقم: ترکیہ بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیارے ’قزل ایلما‘کو فوج میں شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نئے صوبے بننے چاہئیں اگر عوام کی رائے ہو: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (محمد شبیر، بے نقاب نیوز)

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے؛ عوامی رائے لی جانی چاہیے اور اگر عوام کی رائے ہو تو صوبے بننے چاہئیں۔

    الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ گوجرانوالہ ان کا آبائی شہر ہے اور انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری کی دعوت پر وہاں کا دورہ کیا تھا، جس کے دوران وہاں کوئی امیدوار موجود نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کی دعوت الیکشن شیڈول سے پہلے آئی تھی، تاہم ہم نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معذرت کر لی ہے۔

    نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر عوامی رائے یہ آتی ہے کہ صوبے بننے چاہئیں تو بنا دیں، اور اگر عوامی رائے آتی ہے کہ نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں تو نہ بنائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی رائے کا راستہ ہموار کیا جائے اور عوامی رائے کے مطابق فیصلے ہوں، کیونکہ ریفرنڈم کرانے میں کیا حرج ہے، کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔

    وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، جس میں معاملات پر بات کرنے اور افہام و تفہیم سے آگے بڑھنے پر بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم سے متعلق آئینی شق واضح ہے اور کسی بھی قومی اہمیت کے ایشو پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ عوامی رائے بھی طلب کی جائے گی، عوامی رائے آنی چاہیے، عوامی رائے تو آنی ہے، اور عوامی رائے آنے کے بعد دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔

    Related Posts

    عارف والا: جنات کے سائے کے شبہ میں باپ نے سریا مار کر 13 سالہ بیٹے کو ق ت ل کر دیا، ملزم گرفتار

    پاکستان،مسلح افواج کے لیے ایک اور بڑا عالمی اعزاز؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا نام ملائیشیا کے آرمڈ فورسز اسٹاف کالج کے باوقار ’ہال آف فیم‘ میں شامل

    ’’ 10 ہزار ڈالر کی ہیرے کی انگوٹھی ’’سوشل میڈیا پر ’محبت کا جال‘ بچھا کر لاکھوں لوٹنے والا گروہ بے نقاب

    مقبول خبریں

    عارف والا: جنات کے سائے کے شبہ میں باپ نے سریا مار کر 13 سالہ بیٹے کو ق ت ل کر دیا، ملزم گرفتار

    نئے صوبے بننے چاہئیں اگر عوام کی رائے ہو: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    پاکستان،مسلح افواج کے لیے ایک اور بڑا عالمی اعزاز؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا نام ملائیشیا کے آرمڈ فورسز اسٹاف کالج کے باوقار ’ہال آف فیم‘ میں شامل

    ’’ 10 ہزار ڈالر کی ہیرے کی انگوٹھی ’’سوشل میڈیا پر ’محبت کا جال‘ بچھا کر لاکھوں لوٹنے والا گروہ بے نقاب

    پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ؛ تعلیمی اداروں میں بغیر اجازت میڈیا کے داخلے، رپورٹنگ اور ویڈیو بنانے پر پابندی

    بلاگ

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.