Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریکٹرز کے بعد اب ای وی (EV) مارکیٹ میں بڑی انٹری؛ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ 5 جدید ماڈلز پر مشتمل الیکٹرک موٹر سائیکلیں، اسکوٹرز لانچ کرے گا

      یہ مشن آخری نہیں بلکہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے: پاکستانی خلاباز ذیشان علی

      ’’صدر ٹرمپ نے یاری نبھا دی’’ جینسن ہوانگ دوبارہ اینویڈیا کے سی ای او مقرر

      واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

      تاریخ رقم: ترکیہ بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیارے ’قزل ایلما‘کو فوج میں شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان،مسلح افواج کے لیے ایک اور بڑا عالمی اعزاز؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا نام ملائیشیا کے آرمڈ فورسز اسٹاف کالج کے باوقار ’ہال آف فیم‘ میں شامل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی: پاکستان کی عسکری قیادت اور پوری قوم کے لیے ایک اور تاریخی اور قابلِ فخر اعزاز سامنے آیا ہے، جہاں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (CDF) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات کو ملائیشیا کے باوقار آرمڈ فورسز اسٹاف کالج (MTAT) کے ’ہال آف فیم‘ میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔
    یہ پروقار اعزاز ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر (PUSPAHANAS) میں دیا گیا، جسے عالمی عسکری حلقوں میں غیر معمولی اہمیت اور وقار کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

    Congratulations to Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, COAS & CDF of Pakistan, on his induction as a member of the prestigious ‘Hall of Fame’ of Malaysia’s Armed Forces Staff College (MTAT) at the National Defence Studies Centre (PUSPAHANAS), an honour for the whole nation.

    — Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 24, 2026


    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملائیشین آرمڈ فورسز اسٹاف کالج کے ’ہال آف فیم‘ میں شمولیت نہ صرف ان کی مثالی عسکری خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے بلکہ یہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گہرے، برادرانہ اور مضبوط دفاعی تعلقات کی بھی عکاسی کرتی ہے۔
    دفاعی و عسکری حلقوں کی جانب سے اس پیش رفت کو پوری پاکستانی قوم کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
    اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان اور ملائیشیا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کا بھی عکاس ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل کی عزم و حوصلے پر مبنی قیادت، ملکی دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم، قیام امن اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقام بلند کرنے کے لیے گراں قدر خدمات انہیں اس اعزاز کا بجا طور پر مستحق بناتی ہیں۔
    وزیراعظم نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر مرد و خواتین کا بھی ہے، جن کی جرات، لگن اور قربانیاں وطن عزیز کے تحفظ کی ضامن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی ثابت قدمی اور غیرمتزلزل حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اپنی رحمتوں سے نوازے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اجتماعی کوششوں میں رہنمائی فرمائے۔

    Related Posts

    ’’ 10 ہزار ڈالر کی ہیرے کی انگوٹھی ’’سوشل میڈیا پر ’محبت کا جال‘ بچھا کر لاکھوں لوٹنے والا گروہ بے نقاب

    پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ؛ تعلیمی اداروں میں بغیر اجازت میڈیا کے داخلے، رپورٹنگ اور ویڈیو بنانے پر پابندی

    ’’ سپر مون’’ کا جادو آج رات سرچڑھ کر بولے گا، تیاریاں کرلیں

    مقبول خبریں

    پاکستان،مسلح افواج کے لیے ایک اور بڑا عالمی اعزاز؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا نام ملائیشیا کے آرمڈ فورسز اسٹاف کالج کے باوقار ’ہال آف فیم‘ میں شامل

    ’’ 10 ہزار ڈالر کی ہیرے کی انگوٹھی ’’سوشل میڈیا پر ’محبت کا جال‘ بچھا کر لاکھوں لوٹنے والا گروہ بے نقاب

    پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ؛ تعلیمی اداروں میں بغیر اجازت میڈیا کے داخلے، رپورٹنگ اور ویڈیو بنانے پر پابندی

    ’’ سپر مون’’ کا جادو آج رات سرچڑھ کر بولے گا، تیاریاں کرلیں

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انیورن ڈونالڈ اور فل سالٹ کی طوفانی اننگز، انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح، سیریز 1-1 سے برابر

    بلاگ

    امتیاز حسین امتیاز: دھرتی کی تاریخ و ثقافت کا امین، ستارۂ پنجاب کا مستحق

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.