سیالکوٹ۔بیورو رپورٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو

سابق رنجش کی بناء پر ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ موترہ کے علاقہ ادووال میں جٹ برادری کے افراد نے سابقہ رنجش کی بناء پر آرائیں برادری کے 28 سالہ نوجوان عبدالعزیز ولد امان اللہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا جبکہ قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔


