یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز لیبیا کے ساحل کے قریب یوکرینی ڈرونز نے ایک روسی جنگی بحری جہاز کو ڈبو دیا ہے۔
یوکرین نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں ایک دوسرے روسی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو ہتھیاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والا ایک مال بردار جہاز تھا۔
Ukrainian President Volodymyr Zelenskyy said his country was behind an attack on a Russian warship off Libya on Sunday, claiming Ukrainian naval drones sank the vessel. It marked the latest attack in the North African nation tied to the Russia-Ukraine war.
Zelenskyy said Monday in a social media post that Ukrainian forces deployed seven domestically made naval drones in the operation, which sank a Russian corvette. The Ukrainian leader described the ship as one of Russia’s newest vessels commissioned in 2023 during Russia’s invasion.
— CBS News (@CBSNews) November 23, 2026
اتوار کی صبح مشرقی لیبیا پر کنٹرول رکھنے والی حکومت نے کہا کہ بن غازی بندرگاہ پر موجود جنگی بحری جہاز میں دھماکہ ہوا جب وہ روس واپسی سے قبل ایندھن اور دیگر سامان حاصل کرنے کے لیے لنگر انداز ہو رہا تھا۔
دوسری جانب وزارتِ صحت نے کہا کہ اسے ایک تجارتی جہاز سے زخمی افراد موصول ہوئے، جسے بندرگاہ کے ساحل کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ آیا یہ وہی جہاز ہے جس پر حملے کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کی ہے۔
ماسکو نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
پیر کو جاری ایک بیان میں زیلنسکی نے ’روس کی جنگ کے جواب میں ایک مثالی یوکرینی کارروائی‘ کو سراہا۔
زیلنسکی نے لکھا کہ روس کے جدید ترین جہازوں میں سے ایک کورویٹ مرکوری کو نشانہ بنانے اور ڈبونے کے لیے سات بحری ڈرونز تعینات کیے گئے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایک کے اے 27 جنگی ہیلی کاپٹر بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ دوسرا جہاز ایم وی انگارا تھا، جو ایک روسی کنٹینر بردار جہاز ہے۔
لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن نے حملوں پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار کرتے ہوئے ’فوری، آزاد اور شفاف تحقیقات‘ کا مطالبہ کیا۔ ’لیبیا کسی بھی صورت میں بیرونی تنازعات کا میدانِ جنگ نہیں بن سکتا اور نہ ہی بننا چاہیے۔‘
بی بی سی ویریفائل نے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز کی تصدیق کی ہے جن میں دکھایا گیا ہے کہ صبح جس جہاز کو نشانہ بنایا گیا وہ آگ اور دھوئیں کی لپیٹ میں تھا۔
2011 میں لیبیا کے رہنما معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک تشدد اور عدم استحکام کا شکار ہو گیا تھا۔ بن غازی روسی دارالحکومت ماسکو سے 2,000 کلومیٹر (1,243 میل) سے زیادہ فاصلے پر واقع ہے۔


