ویب ڈیسک: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ خطے میں طویل فوجی تعیناتی کے باعث امریکی افواج پر دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
سینٹکام کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جاری تنازع اگلے سال تک برقرار رہا تو امریکی فوج کی جنگی صلاحیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طویل تعیناتی سے افواج پر دباؤ بڑھے گا، جبکہ دفاعی بجٹ میں ممکنہ کٹوتیوں کے سبب جنگی تیاریاں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔
سینٹکام نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ آئندہ ڈیموکریٹک قیادت والی کانگریس میں دفاعی اخراجات میں کمی ہو سکتی ہے، اور کانگریس کی جانب سے بیرونِ ملک فوجی کارروائیوں پر نگرانی مزید سخت کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سینٹکام نے ایران پر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ممکنہ حملوں کے ارادے پر اپنے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کیا، تاہم ایک امریکی عہدیدار نے اس خبر کی تردید کر دی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیل اور بعض امریکی حکام صدر ٹرمپ پر نئے سال سے قبل ایران پر دوبارہ حملوں کے لیے زور ڈال رہے ہیں۔

