چکوال( مہتاب نصیر اعوان سے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد عاصم جسرا نے تھانہ ڈوہمن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانہ کی عمارت، فرنٹ ڈیسک، حوالات، مالخانہ، پولیس ریکارڈ اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران کرائم میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، تفتیشی افسران کی کارکردگی اور جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او چکوال نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ اور پیشہ وارانہ تقاضوں کے مطابق مکمل کی جائے، عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور تھانہ آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتے ہوئے انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
ڈی پی او چکوال کا کہنا تھا کہ تھانہ کی سطح پر عوام کو فوری انصاف، عزت اور سہولیات کی فراہمی چکوال پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت، لاپرواہی اور ناقص کارکردگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔


