Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پیرو کے پہاڑی سلسلے اینڈیز میں 6.7 شدت کا زلزلہ، دارالحکومت لیما سمیت کئی علاقوں میں جھٹکے، تاحال نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لیما (بے نقاب نیوز)

    جنوبی امریکی ملک پیرو کے وسطی پہاڑی سلسلے اینڈیز میں 6.7 شدت کا شدید زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے جھٹکے دارالحکومت لیما سمیت قریبی علاقوں میں بھی واضح طور پر محسوس کیے گئے تاہم خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) اور پیرو کے جیو فزیکل انسٹی ٹیوٹ (IGP) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام 7 بج کر 9 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز وسطی پیرو کے شہر خونین (Junín) سے تقریباً 30 سے 34 کلومیٹر شمال مغرب میں کارہوامایو (Carhuamayo) کے قریب واقع تھا، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 108 سے 129 کلومیٹر کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث دارالحکومت لیما اور دیگر شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر کھلے مقامات پر نکل آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرکزِ زلزلہ سمندر سے دور پہاڑی علاقے میں ہونے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    پیرو کے جیو فزیکل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ہرنینڈو تاویرا کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ کم ہے، تاہم بعض پہاڑی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا امکان موجود ہے۔ مقامی حکام اور سول ڈیفنس کے ادارے متاثرہ علاقوں سے مزید تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پیرو بحرالکاہل کے آتش فشانی اور زلزلہ خیز حلقے "رنگ آف فائر” (Ring of Fire) پر واقع ہے، جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ رواں سال اگست میں بھی پیرو کے اینڈیز سلسلے میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں دو افراد زخمی اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

    Related Posts

    مقبوضہ کشمیر کے شہرجموں بس اسٹینڈ کے قریب فوجی اہلکار مردہ حالت میں پایا گیا

    زہریلی شراب پینے سے 11 افراد ہلاک، 300 سے زائد اسپتال میں داخل

    ہنگورجا: گنے کے کاشتکاروں کا سڑکوں پر احتجاج، قیمت 700 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ

    مقبول خبریں

    مقبوضہ کشمیر کے شہرجموں بس اسٹینڈ کے قریب فوجی اہلکار مردہ حالت میں پایا گیا

    زہریلی شراب پینے سے 11 افراد ہلاک، 300 سے زائد اسپتال میں داخل

    پیرو کے پہاڑی سلسلے اینڈیز میں 6.7 شدت کا زلزلہ، دارالحکومت لیما سمیت کئی علاقوں میں جھٹکے، تاحال نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

    ہنگورجا: گنے کے کاشتکاروں کا سڑکوں پر احتجاج، قیمت 700 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ

    بھریا سٹی: دیہہ کانجھر میں ساڑھے 8 ایکڑ زرعی زمین کے تنازع پر راجپوت برادری کا احتجاج

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.