Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پٹرولنگ پولیس ضلع قصور کی اکتوبر 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری، 460 مقدمات درج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    قصور (رپورٹ: محمد وقاص اشرف)

    پٹرولنگ پولیس ضلع قصور نے ماہ اکتوبر 2026 کے دوران شاہراہوں پر جرائم پیشہ عناصر، غیر قانونی سرگرمیوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 460 مقدمات درج کیے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اور ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کے احکامات کی روشنی میں ریجنل آفیسر لاہور ریجن کی نگرانی میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 12 اشتہاری ملزمان اور 24 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے، جبکہ 16 چوری شدہ گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

    جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں غیر قانونی گیس سلنڈرز کے استعمال پر 204 مقدمات درج کیے گئے۔ منشیات کے خلاف کارروائی میں 1 مقدمہ درج کر کے 3 ہزار 180 گرام ہیروئن اور 4 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی، جبکہ شراب کے 18 مقدمات میں مجموعی طور پر 331 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 2 مقدمات درج کر کے پستول برآمد کیے گئے، تیز رفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ پر 186 مقدمات اور چوری شدہ گاڑیوں سے متعلق 2 مقدمات درج کیے گئے۔

    ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے سلسلے میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ، ون وے کی خلاف ورزی، کم عمر ڈرائیورز اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔ پٹرولنگ پولیس نے جدید الیکٹرانک پٹرولنگ پوسٹ (EPP) سسٹم کے ذریعے 1 لاکھ 62 ہزار 462 افراد اور 58 ہزار 179 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی۔

    عوامی خدمت کے حوالے سے پٹرولنگ پولیس نے 434 افراد کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی اور 2 گمشدہ افراد (ایک 8 سے 9 سالہ کم سن بچہ اور ذہنی توازن سے محروم ایک بزرگ شہری) کو بحفاظت ان کے ورثاء کے حوالے کیا، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے 135 موٹر سائیکلوں کے فریش ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔

    ترجمان پٹرولنگ پولیس ضلع قصور کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں سے ٹریفک قوانین کی پابندی و مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    Related Posts

    ہنگورجا: گنے کے کاشتکاروں کا سڑکوں پر احتجاج، قیمت 700 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ

    بھریا سٹی: دیہہ کانجھر میں ساڑھے 8 ایکڑ زرعی زمین کے تنازع پر راجپوت برادری کا احتجاج

    ڈی ایس پی بھریا کی کارروائی؛ جدید ٹیکنالوجی سے چوری و چھینے گئے 20 موبائل فون برآمد، مالکان کے حوالے

    مقبول خبریں

    ہنگورجا: گنے کے کاشتکاروں کا سڑکوں پر احتجاج، قیمت 700 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ

    بھریا سٹی: دیہہ کانجھر میں ساڑھے 8 ایکڑ زرعی زمین کے تنازع پر راجپوت برادری کا احتجاج

    پٹرولنگ پولیس ضلع قصور کی اکتوبر 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری، 460 مقدمات درج

    ڈی ایس پی بھریا کی کارروائی؛ جدید ٹیکنالوجی سے چوری و چھینے گئے 20 موبائل فون برآمد، مالکان کے حوالے

    33 سالہ شخص نے اپنے گھر خودکشی کر لی

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.