بھریا سٹی (رپورٹر: مجاہد علی مغل)

ڈی ایس پی بھریا سٹی ابرار احمد ساوند کی قیادت میں پولیس کی آئی ٹی ٹیم نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے چوری اور چھینے گئے 20 موبائل فون برآمد کر لیے، جنہیں آج ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی بھریا سٹی ابرار احمد ساوند کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور جدید ٹیکنالوجی و آئی ٹی ٹیم کی معاونت سے شہریوں کے گمشدہ، چوری اور چھینے گئے موبائل فون ٹریس کر کے انہیں واپس پہنچائے گئے ہیں۔ جرائم کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور عوام کی املاک کی بازیابی کے لیے کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اپنے موبائل فون واپس ملنے پر شہریوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی ابرار احمد ساوند اور پولیس کی آئی ٹی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔


