پسرور محمد اشفاق بے نقاب نیوز
اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت کے احکامات پر پسرور شہر میں اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے باقاعدہ کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ شہر کے مختلف بازاروں، سڑکوں اور اہم شاہراہوں سے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور پسرور کو تجاوزات سے پاک بنانا ہے۔ متعلقہ عملے کو تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


