Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسپین میں ہاؤسنگ بحران پر ملک کی تاریخ کی پہلی بڑی عام ہڑتال: بارسلونا میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میڈرڈ:(بے نقاب نیوزرپورٹ)

    اسپین میں کرایوں میں ہوشربا اضافے، مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ملک کی تاریخ کی پہلی 24 گھنٹے طویل عام ہڑتال کے دوران ملک بھر میں حالات شدید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اس احتجاج میں تقریباً 40 لاکھ ملازمین (جو ملک کی کل افرادی قوت کا پانچواں حصہ ہیں) نے بھرپور شرکت کی، جس سے زندگی کے معمولات شدید متاثر ہوئے۔حالیہ برسوں میں جائیدادوں کی قیمتوں اور کرایوں میں بے پناہ اضافے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔ یہ تحریک ملک میں بڑھتی ہوئی بے دخلیوں اور سیاحتی کرایوں (Tourist Rentals) کے رجحان کے خلاف شروع کی گئی ہے۔ احتجاج کا سب سے زیادہ اثر کاتالونیا کے دارالحکومت بارسلونا اور دیگر ساحلی علاقوں میں دیکھا گیا۔ مظاہرین نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو معطل کر دیا۔ شام کے وقت صورتحال اس وقت کشیدہ ہوئی جب بعض مقامات پر نذر آتش کرنے، توڑ پھوڑ اور دکانوں کو نقصان پہنچانے کے پُرتشدد واقعات پیش آئے، جس کے بعد پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بدامنی پھیلانے، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر حملے کرنے کے الزام میں ملک بھر سے کم از کم 73 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ہڑتال کے باعث ملک بھر کی فیکٹریاں، کارخانے، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز یا تو بند رہے یا وہاں انتہائی محدود پیمانے پر کام جاری رہا۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت بڑھتے ہوئے کرایوں پر قابو پانے اور عوام کے لیے رہائش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر سخت قوانین نافذ کرے۔

    Related Posts

    نیپال اور سکم میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ

    بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے لیے دو نئے ماڈلز کی تجویز پیش

    سوئی گیس کمپنیوں کی اوگرا میں قیمتیں بڑھانے کی درخواستیں، صارفین پر مزید بوجھ پڑنے کا امکان

    مقبول خبریں

    نیپال اور سکم میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ

    اسپین میں ہاؤسنگ بحران پر ملک کی تاریخ کی پہلی بڑی عام ہڑتال: بارسلونا میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ

    بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے لیے دو نئے ماڈلز کی تجویز پیش

    سوئی گیس کمپنیوں کی اوگرا میں قیمتیں بڑھانے کی درخواستیں، صارفین پر مزید بوجھ پڑنے کا امکان

    مذہبی رواداری اور انسانیت کی شاندار مثال: وائناڈ میں دو مسلم بھائیوں نے ہندو خاتون کی آخری رسومات ادا کیں

    بلاگ

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.