پشاور انورزیب خان
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نوشہرہ محترمہ سارہ تواب صاحبہ کی زیرِ صدارت HPV ویکسینیشن مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں مہم کی تیاریوں، متعلقہ محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، عوامی آگاہی اور ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر مہم کو مؤثر، منظم اور کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی تعاون اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔


