واشنگٹن ڈی سی :امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ کے وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ حالیہ دنوں میں ایرانی دھمکیوں کے بعد اپنا گھر چھوڑ کر ایک فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے ہیں۔
اخبار نیو یارک ٹائمز نے منگل کو با خبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بیسنٹ اور ان کے اہلِ خانہ نے یہ اقدام سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق گذشتہ ماہ کے آخر میں ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینیئر انٹیلیجنس عہدے دار کی جانب سے تیار کیے گئے ایک میمو میں خبردار کیا گیا تھا کہ ایران امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔
تاہم اخبار نے یہ بھی کہا کہ سکاٹ بیسنٹ کے خلاف دھمکیوں کی نوعیت اور شدت کے بارے میں ابھی مکمل تفصیلات واضح نہیں ہیں۔
ایران ماضی میں امریکی سر زمین پر حکام یا افراد کے خلاف کسی بھی حملے کی منصوبہ بندی کی تردید کرتا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اندر یا بیرونِ ملک امریکی علاقوں میں بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت محدود ہے۔
ایران کا خوف، امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ گھر چھوڑ کرفوجی اڈے پر منتقل ہوگئے

