Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

      چین کی الیکٹرک گاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا؛ رفتار 503 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بالی: مکمل جسم پر ٹیٹوبنوانے کیلئے جان لیوا ’ہارر ٹرینڈ‘ کا انکشاف، تحقیقات شروع

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بالی: انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں جسم پر مکمل یا بڑے سائز کے ٹیٹو بنوانے کا ایک ایسا خطرناک رجحان سامنے آیا ہے جسے طبی ماہرین نے ‘ہارر ٹرینڈ’ قرار دیا ہے۔
    سیاح درد سے بچنے کے لیے آپریشن تھیٹر میں بیہوشی کی حالت (جنرل اینستھیزیا) میں گھنٹوں طویل سیشنز کے ذریعے پورے جسم پر ٹیٹو بنوا رہے ہیں۔

    View this post on Instagram

    A post shared by Erem News – إرم نيوز (@eremnewsofficial)


    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی میں تیزی سے مقبول ہونے والے اس مہنگے ترین ٹرینڈ کے تحت سیاح 9 ہزار سے 16 ہزار امریکی ڈالر تک کی بھاری رقم ادا کر رہے ہیں۔ اس کے بدلے میں اسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں 10 سے 20 گھنٹے طویل سیشنز کے دوران ایک ہی وقت میں کئی ٹیٹو آرٹسٹ مریض (سیاح) کو مکمل بے ہوش کر کے جسم پر نقش و نگار بناتے ہیں۔
    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد بالی کے حکام نے اس خطرناک اور جان لیوا رجحان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے تجربہ کار ٹیٹو آرٹسٹوں اور طبی ماہرین نے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے "غیر ضروری اور جان لیوا” قرار دیا ہے۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ جنرل اینستھیزیا کا استعمال صرف اور صرف ضروری بڑی سرجریوں کے لیے ہوتا ہے۔ محض ایک شوق یا آرٹ کے لیے مصنوعی طریقے سے بیہوش ہونا دل کی دھڑکنے کی رفتار میں گڑبڑ، سانس کی شدید کمی، الرجک ری ایکشن اور بعض صورتوں میں کارڈیک اریسٹ یا موت جیسے جان لیوا خطرات کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
    طبی حلقوں کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کی حالت میں جسم کو پہنچنے والے صدمے اور انفیکشن کا بروقت اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، یہی وجہ ہے کہ اب بالی انتظامیہ نے اس غیر قانونی اور خطرناک طبی لاپرواہی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کا تہیہ کر لیا ہے۔

    Related Posts

    13 سال بعد پون کلیان اور اینا کونیڈیلا کی شادی کا اختتام، باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عوامی مقبولیت کے کم ترین درجے پر برقرار، سروے

    ایران پر اگلا امریکی حملہ 5 گنا تباہ کن ہو گا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وارننگ

    مقبول خبریں

    13 سال بعد پون کلیان اور اینا کونیڈیلا کی شادی کا اختتام، باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان

    بالی: مکمل جسم پر ٹیٹوبنوانے کیلئے جان لیوا ’ہارر ٹرینڈ‘ کا انکشاف، تحقیقات شروع

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عوامی مقبولیت کے کم ترین درجے پر برقرار، سروے

    ایران پر اگلا امریکی حملہ 5 گنا تباہ کن ہو گا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وارننگ

    نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.