حیدرآباد:
جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری (ٹالی وڈ) کے سُپر اسٹار اور سیاست دان پون کلیان اور ان کی اہلیہ اینا کونیڈیلا نے باہمی رضامندی سے اپنی 13 سالہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نے باقاعدہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے اور اس فیصلے سے ان کے مداحوں میں شدید افسوس اور حیرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پون کلیان اور اینا کونیڈیلا کی شادی سال 2013 میں ہوئی تھی، اور طویل عرصے تک ایک ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے حالات کے پیشِ نظر باہمی افہم و تفہیم کے ساتھ الگ ہونے کی راہ چنی۔ اگرچہ جوڑے کی طرف سے اس فیصلے کی بنیادی وجوہات کے حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم میڈیا رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ فیصلہ دونوں کی رضا مندی سے خوش اسلوبی کے ساتھ کیا گیا ہے۔
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور فلمی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پون کلیان جو اس وقت آندھرا پردیش کی سیاست میں بھی انتہائی فعال کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی ذاتی زندگی میں پیش آنے والے اس واقعے پر ان کے چاہنے والے افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔

