واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت تاریخی طور پر کم ترین سطح کے قریب برقرار ہے۔
‘رائٹرز’ اور ‘اپسوس’ کے 6 سے 9 نومبر کے درمیان کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق محض 32 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن نظر آتے ہیں۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس نے عام امریکی شہریوں کے گھریلو بجٹ پر شدید منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ سروے کی تفصیلات کے مطابق صرف 21 فیصد امریکیوں نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کی، جبکہ ان کی معاشی پالیسیوں پر 25 فیصد اور امیگریشن سے متعلق اقدامات پر 38 فیصد شہریوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عوامی مقبولیت کے کم ترین درجے پر برقرار، سروے

