Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

      چین کی الیکٹرک گاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا؛ رفتار 503 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سرحد پار دیوالی کی آلودگی کے باعث لاہور کا فضائی معیار متاثر: پنجاب حکومت کا ہائی الرٹ، اسموگ کنٹرول آپریشن تیز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: سرحد پار بھارتی پنجاب اور نئی دہلی میں دیوالی کے بعد فضائی آلودگی کی شدید اور خطرناک سطح، ہوا کی کم رفتار اور مشرقی سمت سے پاکستان کی جانب فضائی بہاؤ کے باعث لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
    سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے فضائی صورتحال کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سرحد پار بھارت کے 34 مانیٹرنگ مقامات میں سے 24 پر آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، جبکہ 7 مقامات پر AQI ایک ہزار سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ موصولہ اعداد و شمار کے مطابق، لاہور کے قریب بھارتی علاقے کھیم کرن میں AQI 631، امرتسر میں 514، جالندھر میں 848، ابوہڑ میں 1244، بھٹنڈہ میں 1032، لدھیانہ میں 744 اور فریدکوٹ میں ریکارڈ 1588 تک پہنچ گیا ہے، جبکہ نئی دہلی میں انڈیکس 537 رپورٹ ہوا۔

    لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال | منگل، 10 نومبر 2026
    دیوالی کے بعد نئی دہلی اور بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی انتہائی بلند سطح، ہوا کی کم رفتار اور مشرقی راہداری سے پاکستان کی جانب چلنے والی ہواؤں کے باعث لاہور کی فضائی صورتحال مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
    آج رات تقریباً 12 بجے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق لاہور سے ملحقہ بھارتی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ لاہور سے تقریباً 49 کلومیٹر دور کھیم کرن میں AQI 631، 50 کلومیٹر دور پٹی میں 291، 51 کلومیٹر دور امرتسر میں 514، 113 کلومیٹر دور گورداسپور میں 477، 120 کلومیٹر دور جالندھر میں 848، 160 کلومیٹر دور ابوہڑ میں 1244، بھٹنڈہ میں 1032، 161 کلومیٹر دور لدھیانہ میں 744 اور 174 کلومیٹر دور برنالہ میں 967 رپورٹ ہوا۔
    بھارتی پنجاب کے 34 مانیٹرنگ مقامات میں سے 24 پر فضائی آلودگی خطرناک سطح پر رپورٹ ہوئی، جبکہ 7 مقامات پر AQI ایک ہزار سے تجاوز کر گیا۔ فریدکوٹ میں سب سے زیادہ 1588 جبکہ نئی دہلی میں 537 رپورٹ ہوا۔ یہ اعداد و شمار موصولہ رپورٹ کے مطابق ہیں۔
    ہوا کی سست رفتار اور پاکستان کی جانب ممکنہ فضائی بہاؤ کے باعث سرحد پار آلودگی لاہور کے فضائی معیار پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔
    لاہور میں رات اور صبح کے اوقات میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) انتہائی مضرِ صحت سے خطرناک حد تک رہنے کا امکان ہے، تاہم دوپہر کے ابتدائی اوقات سے موسمی حالات اور ہواؤں کے رخ میں بہتری کے ساتھ فضائی آلودگی میں بتدریج کمی متوقع ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب کے اسموگ فری پنجاب وژن اور خصوصی ہدایات کے تحت تمام متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ فصلوں کی باقیات اور کچرا جلانے کے خلاف سخت کارروائیاں، صنعتوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنے والے نظام کی کڑی نگرانی اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئیں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ لاہور بھر میں آلودگی سے زیادہ متاثرہ مقامات پر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے اسموگ گنز کی تعیناتی اور نقل و حرکت بھی جاری ہے۔
    حکومتِ پنجاب صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) پنجاب شہریوں اور میڈیا کو فضائی معیار، پیش گوئیوں اور ضروری احتیاطی تدابیر سے متعلق بروقت آگاہ کرتی رہے گی۔
    شہریوں سے گزارش ہے کہ EPA پنجاب کی جاری کردہ ایڈوائزری اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بھرپور تعاون کریں۔

    — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 9, 2026


    حکومتی اندازوں کے مطابق لاہور میں رات اور صبح کے اوقات میں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی مضرِ صحت رہنے کا امکان ہے، تاہم دوپہر کے بعد موسمی تبدیلی اور ہوا کی سمت میں بہتری کے ساتھ صورتحال میں بتدریج کمی متوقع ہے۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب کے "اسموگ فری پنجاب” وژن کے تحت پنجاب حکومت نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور تمام انتظامی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک کر دی گئی ہیں۔ آلودگی سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مصنوعی ذہانت (AI) تکنیک کی مدد سے اسموگ گنز کی تعیناتی اور نقل و حرکت جاری ہے۔ اس کے علاوہ فصلوں کی باقیات جلانے، کچرا سوزن کرنے، اینٹوں کے بھٹوں اور گاڑیوں کے زہریلے دھوئیں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
    ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) پنجاب کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حکومتی اقدامات میں تعاون کریں۔

    Related Posts

    دو منزلہ مکان کے سائز کی ہمر جیپ! ابوظہبی کے شاہی رکن کا ایک اور انوکھا شاہکار، ویڈیو وائرل

    سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام اقبال منزل پر یومِ پیدائشِ علامہ اقبالؒ کی پروقار تقریب

    کیا نیند کی کمی کینسر کا سبب بن سکتی ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق واضح کر دیے

    مقبول خبریں

    دو منزلہ مکان کے سائز کی ہمر جیپ! ابوظہبی کے شاہی رکن کا ایک اور انوکھا شاہکار، ویڈیو وائرل

    سرحد پار دیوالی کی آلودگی کے باعث لاہور کا فضائی معیار متاثر: پنجاب حکومت کا ہائی الرٹ، اسموگ کنٹرول آپریشن تیز

    کیا نیند کی کمی کینسر کا سبب بن سکتی ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق واضح کر دیے

    لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہر زہریلی دھند کی لپیٹ میں

    قطری وزیراعظم سے ملاقات: ایران کے خلاف عسکری جنگ عملی طور پر ختم ہو چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان

    بلاگ

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.