ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی معروف شاہی شخصیت اور نایاب گاڑیوں کے شوقین شیخ حمد بن حمدان آل نہیان جنہیں عالمی سطح پر ‘رینبو شیخ’ کے نام سے جانا جاتا ہے کا نیا شاہکار ‘ہمر H1 X3’ سوشل میڈیا اور عالمی ذرائع ابلاغ پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
🇦🇪 Meet the Hummer H1 X3, owned by Sheikh Hamad bin Hamdan Al Nahyan, better known as the Rainbow Sheikh.
It’s 14 METERS long, 6 meters wide and roughly as tall as a two-story house.
It has four diesel engines, enormous tires, and an interior complete with living space, a kitchen and a bathroom.
Basically, a HOUSE disguised as a military SUV.
The Sheikh reportedly owns around 3,000 vehicles, so apparently a regular-sized Hummer wasn’t going to cut it.
Imagine trying to find a parking spot for this thing.
Writer: Oliver
https://t.co/uKwQr7wdee— Mario Nawfal (@MarioNawfal) November 9, 2026
عام ہمر گاڑی سے تین گنا بڑا یہ شاہکار 14 میٹر طویل، 6 میٹر چوڑا اور تقریباً دو منزلہ عمارت کے برابر بلند ہے۔ اس گاڑی کی ساخت اور پیمائش اتنی دیوہیکل ہے کہ یہ سڑک پر چلی پھرتی عمارت معلوم ہوتی ہے۔
اس دیوہیکل گاڑی کو چلانے کے لیے اس میں 4 طاقتور ڈیرل انجن نصب کیے گئے ہیں، جو اس کے چاروں بڑے پہیوں کو الگ الگ قوت فراہم کرتے ہیں۔
گاڑی کے اندرونی حصے کو باقاعدہ ایک مکمل مکان کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں وسیع لیونگ روم، کچن اور باتھ روم جیسی بنیادی سہولیات موجود ہیں۔
اس کے طاقتور مضبوط ٹائر اور بلند قامت ڈھانچہ اسے دنیا کی سب سے بڑی اور انوکھی سڑک پر چلنے والی گاڑیوں میں شمار کراتا ہے۔
واضح رہے کہ رینبو شیخ کی نایاب گاڑیوں کے کلیکشن میں 3,000 سے زائد گاڑیاں شامل ہیں، اور یہ عجیب و غریب اور دیوہیکل ہمر انہی کے نجی کار میوزیم کی زینت ہے۔
گاڑی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین اس حیرت انگیز سواری کے پارکنگ کے خدشات پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

